ہر کسی کےناخن مختلف ہوتے ہیں ، کسی کے ناخن چوکور ہوتے ہیں تو کسی کے ناخن چھوٹےاور تنگ ہوتے ہیں لیکن کیا آپ نے یہ سوچا ہے کہ ناخن کی یہ مختلف شکلیں آپ کے بارے میں کیا بتاتے ہیں۔
ایک جانے مانے نائیجیرین سائنسدان نے ایک نیا ریسرچ پیپر لکھا ہے جس میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ قدرتی ناخنوں کی شکلیں ، یا فنگر پرنٹس آپ کی شخصیت کے بارے میں کچھ ضروری معلومات بتاتی ہیں۔
آئیں آپ بھی اپنے ناخن کے زریعے اپنی شخصیت کے چند رازوں سےپردہ اٹھائیں۔
وسیع ، لمبے اورمستطیل ناخن
اگر آپ کے ہاتھوں کے ناخن لمبے اور مستطیل شکل میں ہے تو آپ ایک پرسکون مزاج کے انسان ہیں ۔ آپ ایک آزاد شخص ہیں جس کی سوچ کافی وسیع ہے۔ بچپن سے لیڈر بننے والے لوگوں کے ناخن اکثر لمبے ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ اپنے الفاظوں اور عمل کی ذمہ داری لینا باخوبی جانتے ہیں۔
بہت چھوٹے پر چوکور ناخن
اگر آپ کے ناخن چھوٹے اور چوکور ہیں تو آپ کا شمار تیز لوگوں میں ہوتا ہے جس کے پاس بےشمار وسائل موجود ہوتے ہیں۔ کچھ مقامات پر آپ تشدد کرنے والے بن جاتے ہیں البتہ آپ کا غضہ جلد ہی ختم بھی ہوجاتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ میں لالچی جارحا نہ اور حسد کی حالت جلدی نمودار ہوتی دکھائی دیتی ہے۔
لمبے پر تنگ ناخن
آپ پرتعیش زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار آپ گھمنڈی ہوجاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دیں جس کے نتائج آپ کو بعد میں ناراض کردیتے ہیں۔
چھوٹے ناخن
آپ کی شخصیت کے سب سے اہم جزو جلدی زیادہ غضہ آجانا اور بے صبری ہےالبتہ آپ ایک شاطر انسان ہیں اور آپ کے ناخن جتنے چھوٹے ہوتے ہیں اتنا ہی بڑے آپ کے دوسروں سے یا خود سے مطالبے ہوتے ہیں۔ وہ ہر طریقے سے خود کو بچانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور اسی لئے آپ کا شمار پرفیکشنسٹ میں ہوتا ہے۔
بادام کی شکل والے ناخن
وہ لوگ جن کے ہاتھ کے ناخن بادام کی شکل جیسے ہوتے ہیں ان کا مزاج نازک اور حفاظت کرنے والا ہوتا ہے اس کے علاوہ آپ کی روح کافی رومنٹک ہوتی ہے اور آپ کو دوسری کی مدد کرنے سے اچھا محسوس ہوتا ہے۔
ان ساری خوبیوں کے ساتھ آپ دل سے کافی ملائم ہیں اور اسی وجہ سے جلدی ہی ناراض بھی ہوجاتے ہیں۔
مثلث شکل کے ناخن
اگر آپ کے ہاتھ کے ناخن مثلث شکل کے ہیں توآپ تخلیقی صلاحیت کے مالک ہیں اس کے علاوہ آپ کا مزاج وقت کے ساتھ تبدیل ہوتا رہتا ہے اور آپ جلد ہی نروس بھی ہوجاتے ہیں۔ آپ لوگوں کیلئے دنیا میں ایک مثال بننا چاہتے ہیں اور ان کے درمیان مشہور ہونا چاہتے ہیں البتہ آپ کو ہارنا بلکل نہیں پسند۔
بشکریہ: برائٹ سائڈ