بھارتی سلیبریٹی اسکرین پر اچھے دکھنے کیلئے طرح طرح کے اقدامات کرتے ہیں اور اسٹائل کے ساتھ مداحوں کو متاثر کرتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ مکالمات اور اداکاری کے علاوہ انہیں لکھنے پڑھنے کا اور دیگر معلومات حاصل کرنے کا شوق نہیں۔
حال ہی میں بولی وڈ کے مشہور اداکار ٹائیگر شروف سے بھارت کے متعلق ایک ایسا سوال پوچھا گیا کہ وہ جواب نہیں دے سکے۔
باغی 2 کے ہیرو ٹائیگر شروف نے اے بی پی سے بات کرتے ہوئے اپنی نئی فلم کیلئے پروموشن کررہے تھے اسی وقت انٹرویو میں ٹائیگر شروف سےبھارت کے حالیہ صدرکا نام پوچھا گیا جس کا انہوں نے بلکل غلط جواب دیا۔
جس کے بعد انٹرویوور نے وہی سوال باغی 2 کی اداکارہ ڈیشا پٹانی سے پوچھا جس کا جواب اداکارہ نے صحیح دیا۔
اس سے قبل یہی سوال عالیہ بھٹ سے کافی وٹ کرن کے شو پر پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے بھی ٹائیگر شروف کی طرح بلکل غلط جواب دیا تھا ۔
Oops! #TigerShroff just had an #AliaBhatt moment; The #Baaghi2 actor fails to name the President of India https://t.co/DiaTlGTism pic.twitter.com/c9c2T1mi15
— dna After Hrs (@dnaAfterHrs) March 30, 2018
اس واقعے کے پیش نظر ٹوئٹر صارفین نے ٹائیگر شروف کو عالیہ بھٹ سے جور دیا۔ البتہ یہ ایک عجیب بات ہے کہ بھارت کے ایک مشہور اداکار کو بھارت کے بارے میں ہی معلومات نہیں۔ اداکار کی یہ ویڈیو دیکھ کر بہت سے ٹوئٹر صارفین ٹائیگر شروف کا مذاق اڑانے لگے اور انہیں بُرا بھلا کہنے لگے۔ ایک ٹوئٹر صارفین نے تو یہ بھی کہا کہ 'یہ نئے جاہل اداکار کسی کام کے نہیں ہیں۔'
These newcomers are good for nothing dumbos — Neil Samant (@the_Tintinified) March 30, 2018
جہاں کچھ لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ حب الوطنی پر فلم بنانے والے ٹائیگر شروف وطن کے بارے میں کچھ نہیں جانتے وہی چند لوگوں کا یہ ماننا تھا کہ ایک اداکار ہونے کیلئے ضروری نہیں کہ فنکار کو بھارت کے صدر کا نام پتا ہو۔
ٹوئٹر صارفین کا ردعمل ملاحضہ کیجئے: