Aaj Logo

شائع 02 اپريل 2018 08:43am

کسی ایک نگینے کا انتخاب کریں اور اپنی شخصیت کے بارے میں جانیئے

انسان اپنی پوری زندگی اسی کوشش میں نکال دیتا ہے کہ وہ اپنی شخصیت کے بارے میں جانے لیکن کبھی کبھار اپنے آپ کو سمجھنے  میں پوری زندگی گزر جاتی ہے اور اسی لئے لوگ طرح طرح کے ٹیسٹ کا استعمال کرکے  اپنے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کیلئے ایک ایسا ہی ٹیسٹ لائے ہیں جس کے زریعے آپ اپنے بارے میں وہ بات جان سکتے ہیں جو آپ نہیں جانتے ۔

دنیا بھر سے لوگ پتھر کی طاقت  پر طویل عرصہ سے یقین کرتے آئے ہیں، پتھر عموماً زمین میں چھپے ہوتے ہیں جو قدرت کی ایک انوکھی مثال بھی ہے۔  زمین کی گہرائی میں چھپے یہ پتھر یا نگینہ آپ کی زندگی کے کچھ بڑے رازوں سے بھی پردہ اٹھا سکتی ہے۔

چلے آئیں آپ اور میں اپنے شخصیت کے بارے میں ان رازوں سے پردہ اٹھائیں جن کا اندازہ ہمیں نہیں۔

دیے گئے جیولری اور پتھر  میں سے کسی ایک جیولری  یا پتھر کا انتخاب کریں اور  اپنے بارے میں جانیئے۔

موتی

 اگر آپ نے موتی کا انتخاب کیا ہے تو آپ کو بتاتے چلیں کےآپ کا شمار روحانی  اور عزت دار لوگوں میں ہوتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں  خود پر فخرتو ہوتا ہے لیکن دل کے عاجز ہوتے ہیں۔

لعل:روبی

اگر آپ نے لعل جیولری کا انتخاب کیا ہے تو آپ کی شخصیت کافی پرجوش ہے۔ آپ اپنی زندگی میں شدید جذبات کو اہمیت دیتے ہیں اور آپ ہر لمحے اپنی زندگی کھل کے گزارنا پسند کرتے ہیں۔

ہیرے

ہیرےکا انتخاب کرنے والے لوگ عموماً بہادر ہوتے ہیں۔ ہیرے کی انمول چیز اس کی طاقت ہے اور یہ آپ کی شخصیت کی بھی ایک انمول خاص بات ہے۔ اس کے علاوہ ہیرے کا انتخاب کرنے والے لوگ خود پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اپنے کام کے معاملے میں  پر عزم ہوتے ہیں۔

نیلا پکھراج

اب یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی زندگی کو خاموشی اور پرسکون سے گزارنا پسند کرتے ہیں ۔ آپ کی روح دوسرے کیلئے ایک عکس کی مثال قائم کرتی ہے ۔ جبکہ آپ اپنی زندگی کے کچھ یادگار لمحات کو کافی اہمیت دیتے ہیں۔

سبز قیمتی پتھر:پیریڈوٹ

اگر آپ اس پتھر کے بارے میں نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے چلے کہ اس کا شمار سب سے قیمتی پتھروں میں ہوتا ہے اور بلکہ اسی طریقے سے اس پتھر کو انتخاب کرنے والا شخص بھی دوسروں کیلئے قیمتی سمجھا جاتا ہے۔

اس پتھر کو چننے والے لوگ جوشیلے ،متحرک اور  قدرت کیلئے  متجسس ہوتے ہیں۔  جبکہ آپ کی  طاقتوار  پاور خوشی اور دوسرے کیلئے ایک اچھی مثال قائم کرنا ہے۔

سمندری پانی پتھر:اکیومارین

اس پتھر کا انتخاب کرنے والے لوگ یقیناً  روحانیت اور  مہم جو روح کے مالک ہوتے ہیں۔  ان کا شمار ان نوجوان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنی جوانی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہوئے دوسروں سے خود کو مختلف بناتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس پتھر کا انتخاب کرنے والے لوگ بہادر اور پرجوش ہوتے ہیں۔

ٹینزانائٹ

یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں خوبصورتی کی اصل پہچان ہوتی ہے اور  اپنے کام کو انجام دیتے ہوئے یہ لوگ پرجوش دکھائی دیتے ہیں جبکہ ان کی شخصیت کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنے تمام عمل  کو تیز زہانت سے سر انجام دیتے ہیں۔

زرد:سٹرائن

اس پتھر کا انتخاب کرنے والے لوگوں کی شخصیت  کافی تخلیقی سمجھی جاتی ہے البتہ  ببل کی طرح معلوم ہونے والا یہ پتھر آپ کی شخصیت کے بارے میں ایک اہم بات یہ بتاتا ہے کہ آپ اپنے خوابوں کے بارے میں  اب تک شاید مکمل اندازہ نہیں لگا سکے البتہ زندگی کے ہر لمحے کو اچھے سے گزارنا آپ کی شخصیت کا ایک اہم جز ہ ہے۔

گلابی ٹورمالین

اگر اپنے اس پتھر کا انتخاب کیا ہے  تو آپ ایک ملائم اور حساس طبعیت کے مالک ہے۔ جبکہ آپ کی شخصیت کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ آپ ایک اچھے ہمدرد انسان ہے۔

نیلم پتھر:امیٹھائسٹ

اگر آپ نے نیلم کے پتھر کا انتخاب کیا ہے تو آپ ایک عقل مند انسان ہے ۔ جبکہ آپ کا شمار متحرک لوگوں میں کیا جاتا ہے اور آپ اپنی زندگی کافی پرجوش طریقے سے گزارنا پسند کرتے ہیں۔

کیا آپ اپنے نتائج سے خوش ہیں؟ اپنی رائے ضرور کمنٹ باکس میں شیئر کریں اور یہ معلومات دوسروں تک پہنچائیں تاکہ لوگ اپنی شخصیت کے ان اہم پہلو کو جائزہ لے سکیں جو ان کیلئے جاننا ضروری ہے۔

بشکریہ: برائٹ سائڈ

Read Comments