جاپان کا ملک اپنی غیر معمولی ثقافت اور عجیب و غریب روایات کی وجہ سے خاصا مشہور ہے۔ لیکن جاپان کے بارے میں یہ حقائق انتہائی عجیب اور حیرت انگیز ہیں۔ ٭ حسن کا معیار گنگورو نامی روایت جاپان میں پائی جانے والی نئی روایتوں میں سے ایک ہے۔ اس میں عورتیں اپنے بال سفید رنگ کر چہرے پر کالا میک اپ کر لیتی ہیں۔ یہ رواج در اصل گورے رنگ اور کالے بالوں پر مبنی حسن کے روایتی معیار کے خلاف احتجاج ہے۔ ٭ کافی کے تالاب جاپان اپنے روایتی تالابوں کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہے۔ لیکن کافی یا سبز چائے سے بھرے تالاب صرف جاپان میں ہی پائے جاتے ہیں۔ اور لوگ ان تالابوں میں بڑے مزے سے نہاتے بھی ہیں۔ ٭ عجیب و غریب دانت جاپان کے ایک عجیب و غریب رجحان کے تحت کم عمر خواتین اپنے منہ میں ٹیڑھے میڑھے دانت لگوانا پسند کرتی ہیں۔ ٭ فادر فِگر جاپان میں ذیادہ تر لوگ بے اولاد ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ وہاں بچے گود لینے کے بجائے بڑی عمر کے افراد کو اپنے خاندان کا حصہ بنایا جاتا ہے۔ 2011 میں 90 فیصد افراد جنہیں اپنایا گیا ان کی عمر بیس سے تیس سال کے درمیان تھی۔ عام طور پر گود لینے کا یہ عمل اپنے کاروبار یا جائیداد کا وارث بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ ٭ اجتماعی صفائی جاپان کے اسکولوں میں ایک منفرد رواج قائم ہے۔ اس رواج کے تحت سب بچے مل کر اپنا کلاس روم خود صاف کرتے ہیں۔ اس رسم کا مقصد بچوں میں عاجزی اور اپنے ماحول کا خیال رکھنے کا شعور پیدا کرنا ہے۔ ٭ لاشوں کا جنگل گولڈن گیٹ برج کے بعد ماؤنٹ فوجی کے پہلو میں موجود جنگل آؤکیگہارا دنیا کا دوسرا بڑا مقام ہے جہاں خودکشی کی جاتی ہے۔ ہر سال 70 سے ذیادہ لاشیں یہاں سے اٹھای جاتی ہیں۔ لوگوں میں اس جگہ کی مقبولیت اتنی بڑھ چکی ہے کہ جاپانی حکام یہاں ہونے والی اموات کے اصل اعداد و شمار نشر نہیں کرتے۔ ٭ وقت کی پابندی دنیا کی سب سے ذیادہ استعمال ہونے والی ریلوے لائن ٹوکائیڈو شِنکانسن کی آمد میں ذیادہ سے ذیادہ آدھا منٹ تاخیر ہوسکتی ہے۔ اگر ٹرین 5 منٹ تاخیر سے پہنچے تو ریلوے کمپنی مسافروں کو تاخیر کے ثبوت کے لئے سرٹیفیکیٹ فراہم کرتی ہے۔ اور اگر ٹرین صرف آدھا گھنٹہ بھی تاخیر سے پہنچے تو اخبار اس خبر سے بھر جاتے ہیں۔ ٭ جانوروں کی آبادی جاپان میں تقریباً 22 ملین پالتو جانور موجود ہیں۔ لیکن پورے جاپان میں 15 سال سے چھوٹے بچوں کی آبادی صرف 16 اشاریہ 6 ملین ہی ہے۔ یعنی اس ملک میں بچوں سے ذیادہ پالتو جانور پائے جاتے ہیں۔ ٭ گڑیوں کا گاؤں جاپان کے ناگورو نامی گاؤں میں رہائشیوں کی تعداد صرف 390 ہے۔ جن میں 350 بے جان گڑیاں ہیں اور اصل زندہ افراد کی تعداد 40 ہے۔ ایک فنکار یہ گڑیاں مرنے والوں یا اس جگہ سے چلے جانے والوں کی یاد میں بناتا ہے۔ ٭ چاکلیٹ یا نہیں؟ جاپان میں کھیلے جانے والے ایک کھیل میں، کمرے میں موجود کوئی بھی چیز اس جیسے دکھنے والی دوسری چیز سے بدل دی جاتی ہے۔ بدل کر رکھی جانے والی چیز چاکلیٹ یا کسی اور کینڈی سے بنائی جاتی ہے، کھیلنے والوں کو اسے پہچاننے کے لئے کمرے میں موجود ہر چیز پر دانت گاڑھ کر دیکھنا پڑتا ہے۔ !٭ معذرت جاپان میں بہت سے عمل اور باتیں ہمیشہ اچھی نیت سے نہیں کی جاتی۔ یہی وجہ ہے کہ جاپان کے لوگ معذرت کرنے کے 20 سے ذیادہ طریقے جانتے ہیں۔ ٭ جادوئی آئس کریم جاپانی سائنس دانوں نے حال ہی میں ایک ایسی آئس کریم ایجاد کی ہے جو پگھلتی نہیں ہے۔ دراصل یہ سائنس دان 2011 کے سونامی سے متاثر ہونے والے کسانوں کی مدد کے لئے اسٹرابیری پر کوئی تجربہ کر رہے تھے۔ لیکن غیر متوقع طور پر انہیں ایک ایسا کیمیکل مل گیا جو کریم کو سیکنڈوں میں جما سکتا ہے۔ Thanks to Laughing Colours