مداحوں کو اپنی خوبصورتی سے متاثر کرنے والی ڈیشا پٹانی کو ہم اب تک فلم ایم ایس ڈھونی، اور کنگ فو یاگو میں گنڈوں کی پٹائی کرتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔
اور اب مداحوں کو بےچینی سے ان کی آنے والی نئی فلم 'باغی2' کا انتظار ہے۔ ٹائیگر شروف کے ہمراہ ڈیشا فلم میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے ہمیں متاثر کریں گی۔
البتہ مداح نئی اداکارہ کی نجی زندگی کے بارے میں اتنا نہیں جان سکے جس کی وجہ سے آج ہم آپ کو ان کی زندگی کے متعلق 5 ایسے حقائق بتائیں گے جن کا اعتراف وہ خود بھی کرچکی ہیں۔
گرازیا میگزین سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنی زندگی کے متعلق یہ چند بیانات دیے۔
ایئر فورس پائلٹ سے سیدھا اداکارہ
دیشا نے اپنے کیریئر کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جہاں میرے والد پولیس میں اسسٹنٹ کمشنر ہےاورمیری بہن آرمی میں ہے جس کی وجہ سے ایئر فورس پائلٹ بننا میرے لیے ایک صحیح شعبہ ہوسکتا تھا لیکن میں ممبئی آگئی اور یہاں کیمرے کے سامنے کام کرنے کو اپنا کیریئر بنا لیا۔'
ٹیکنالوجی کی تعلیم
کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈیشا ماضی میں ٹیکنالوجی میں بیچلرز کی تعلیم حاصل کررہی تھیں لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے والدین کو اپنے خوابوں کے بارے مین بتائیں گیں جس میں وہ کامیاب بھی رہیں البتہ ان کیلئے پڑھائی چھوڑنا ایک مشکل عمل تھا ، جس پر انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ٹیکنالوجی کی پڑھائی چھوڑنا میری زندگی کا بہت بڑا فیصلہ تھا، اور ایک مرتبہ تو مجھے ایسا بھی لگا کہ میں نے یہ فیصلہ غلط کرلیا لیکن اس کے بعد میری والدہ نے مجھے حوصلہ دیا۔'
اداکارہ کا گھرانہ صنفی امتیاز سے ہمیشہ پاک رہا
ڈیشا بچپن میں کبھی بھی صنفی امتیاز کے کشمکش میں نہیں رہی۔ انہیں ہمیشہ یہ سکھایا گیا کہ ایک لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق نہیں۔ بلکہ اداکارہ نے اپنے والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ کہا کہ 'میرے والد نے مجھے بہت بہادر بنایا ہے۔'
معاشرے میں عجیب محسوس کرنے والی لڑکی کیسے اداکارہ بن گئی؟
ڈیشا پٹانی نے ایک اور بار اپنے متعلق اس بات کا اعتراف کردیا کہ وہ شرمیلی ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مشکلات کا شکار بھی رہ چکی ہیں۔ البتہ کیمرے نے انہیں تبدیل کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میں وہ لڑکی تھی جسے صرف اپنے کیمرے میں بیٹھنا پسند تھا اور کچھ وجوہات کی وجہ سے میں معاشرے میں فٹ نہیں ہو پاتی تھی لیکن کیمرے کی مدد سے اب میں اپنے جذبات بیان کرسکتی ہوں اور کیمرے کے سامنے میں کچھ بھی بن سکتی ہوں اور یہی چیز مجھے اپنے کام کے بارے میں پسند ہے۔'
ڈیشا خود کو سپر ہیرو کیوں سمجھتی ہیں؟
ڈیشا کا کہنا تھا کہ 'میں جو بھی کرتی ہوں اپنے لیے کرتی ہوں کسی اور کو دکھانے کیلئے نہیں اور اسی لئے میں ہر روزخود کو مناتی ہوں کہ شاید میں یہ بھی کرسکتی ہوں اور وہ بھی ، یہی سوچ مجھے یقین دلاتی ہے کہ میں خود ہی میں ایک سپر ہیرو ہوں۔'
بشکریہ: بولی وڈ ہنگامہ