اس سے اچھی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ بولی وڈ کے دو مشہور اداکار 27سال بعد ایک ساتھ سنیما اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
فلم '102 ناٹ آوٹ ' میں رشی کپور اور امیتابھ بچن ہمیں ایک مزحیہ اور پیارے انداز سےمتاثر کریں گے۔ اومیش شکلا کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم 102 سالہ بوڑھےوالد(امیتابھ بچن) اور 75 سالہ بیٹے(رشی کپور) کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔
فلم کا دوسرا پوسٹر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد مداح فلم کے ٹریلر کا بےتابی سے انتظار کررہی تھی۔ البتہ 28 مارچ بروز بدھ کو ٹریلر ریلیز کردیا گیااورفلم کے ٹریلر کا ایک ایک فریم آپ کے چہرے پر مسکراہت لا کر کھڑی کردیں گے۔
فلم کے ٹریلر میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ امیتابھ بچن اپنے بیٹے رشی کپور کو اولڈ ہاوس بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور ٹریلر سے ایک بات تو طہ ہے فلم کی کہانی کافی دلچسپ اور مزحیہ ہوگی جو کہ مداحوں کو بیک وقت ہنسا بھی سکتی ہے اور رُلا بھی سکتی ہے۔
ٹریلر کے شروع میں دکھایا جاتا ہے کہ امیتابھ بچن ایک چینی شخص کا ریکارڈ تورنا چاہتے ہیں جس کے پاس دنیا میں سب سے طویل عرصہ گزارنے کا ریکارڈ موجود ہے۔
باپ اور بیٹے کی محبت کی یہ داستان فلم کی صورت میں رواں سال 4 مئی کو ریلیز کردی جائے گی۔
واضح رہے یہ دونوں معروف اداکار ’امر اکبر اینتھونی‘، ’کبھی کبھی‘، ’نصیب‘ اور ’قلی‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔
ٹریلر دیکھیں:
بشکریہ: اسکوپ شوپ