Aaj Logo

شائع 26 مارچ 2018 01:38pm

ٹھنڈے یا گرم پانی سے نہانا آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

دن کے شروع ہوتے ہی ہر انسان کو نہانے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ اپنے دن کا آغاز اچھے مزاج سے کریں۔

البتہ یہ تو ایک عام سی بات ہے  لیکن  ہمیں ہر گز یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہر معمولی بات آپ کی شخصیت کے بارے میں کچھ نہ کچھ ضرور بتاتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق وہ لوگ جو عموماً  گرم پانی سے نہاتے ہیں  ان میں جذباتی سطح زیادہ پائی جاتی ہے اور ایسے لوگ زیادہ تر تنہا  پائے جاتے ہیں۔

ریسرچ کے مطابق تنہا لوگ زیادہ تر گرم پانی سے نہانا اس لیے پسند کرتے ہیں کیونکہ  گرم پانی سے ان کی ٹینشن کم ہوجاتی ہے جبکہ پٹھوں کو سکون ملتا ہے۔ مطالعہ کے مطابق گرم پانی سے نہانے کی وجہ سے بےچینی بھی کم ہوجاتی ہے۔

اگر گرم پانی سے نہانے والے حضرات تنہا ہوتے ہوتے ہیں تو ٹھنڈے پانی سے نہانے والے لوگوں کی شخصیت ان سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ جی ہاں!

ریسرچ کے مطابق  وہ لوگ جنہیں ہر موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانا پسند ہے وہ زیادہ تر  ضدی اور انا پرست ہوتے ہیں۔

ایسے لوگوں کے بارےمیں ایک خاض بات یہ کہی جاتی ہے کہ انہیں دوسروں کی رائے پسند نہیں آتی اور  ایسے لوگ دوسری رائے سننا ضرور پسند کرتے ہیں لیکن ان سے اتفاق کرنا ان کی شخصیت کا حصہ نہیں۔

البتہ ٹھنڈے پانی سے نہانا بھی جسمانی  صحت کیلئے بےحد فائدہ مند ہے۔ٹھنڈے پانی سے نہانے سےآپ کے جسم کا  درجہ حرارت فوراً تبدیل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا دماغ چست ہوجاتا ہے۔

تو کیا آپ گرم پانی سے  نہانا پسند کرتے ہیں یا ٹھنڈے پانی سے؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور پیش کریں۔

Read Comments