آج کل کسی بھی اسمارٹ فون کاگزشتہ برس کا ماڈل رکھناآنےوالے نئے ماڈل کی نسبت زیادہ آسان ہوتا جارہا ہے۔
آج کل نئے اسمارٹ فونز میں ان کے گزشتہ ماڈلز میں موجود فیچرز کی اضافی اپ ڈیٹس کی جارہی ہیں اور ایسا ہی کچھ معاملہ ہوا ہے سام سنگ گلیکسی ایس 8اور ایس 9 کے ساتھ۔
ایسا نہیں ہے کہ گلیکسی ایس 9اچھا فون نہیں ہے لیکن اگر آپ کے پاس گلیکسی ایس 8 موجود ہے تو آپ کےپاس 2017 کا بہترین فون ہے، اور اس میں موجود فیچرز اور پاوردیر پا ہیں۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس ایس8فون موجود ہے تو اسے ایس 9میں اپ گریڈ کرانے کی کیوں ضرورت نہیں۔
٭ایس 9کا ڈیزائن قریب قریب ایس 8 کے دیزائن جیسا ہی ہے، بس ایس 9 میں بیزل معمولی سا تنگ ہے۔ فون کے ڈیزائن کی تصویر ملاحضہ کیجئے۔
٭اگر فیچر کی بات کی جائے تو فیچر بھی دونوں کے ایک جیسے ہی ہے۔
وائرلیس چارجنگ۔
فاسٹ چارجنگ۔
چہرے سے کھلنے والا فون۔
آنکھوں سےکھلنے والا فون۔
فنگر پرنٹ اسکینر۔
واٹر پروف ۔
٭گلیکسی ایس 9 کی اسکرین دِکھنے میں اتنی ہی دلکش ہے جتنی ایس 8کی ہے۔
٭گلیکسی ایس 9 کا کیمرہ ایس 8 کے کیمرے سے کچھ خاص بہتر نہیں۔گیلیکسی ایس 9 کا کیمرہ ہلکی روشنی کیلئے بنایا گیا ہے جبکہ ایس 8 کا کیمرہ زیادہ روشنی والے ماحول کیلئے بنایا گیا تھا۔
٭گلیکسی ایس 9 کی رفتار اتنی تیز نہیں جتنی گلیکسی ایس 8 کی ہے۔ ایس 9 میں جدید اسنیپ ڈریگن 845 کا پروسیسر نصب ہےجبکہ ایس 8 میں اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر موجود ہے۔ لیکن اپ دونوں کی رفتار میں بمشکل ہی فرق محسوس کرسکیں گے۔
٭سام سنگ نے نئی بیٹری نہیں بنائی، لہٰذا ایس 9 کی کچھ خاص بیٹری لائف نہیں ہے۔
٭گلیکسی ایس 8 اینڈرائد کے 7.0 ورژن پر ہی کام کررہا ہے جبکہ گلیکسی ایس 9 اینڈرائڈ کے 8.0 ورژن پر چل رہا ہے لیکن دونوں کو دیکھنے میں کوئی بھی خاص فرق محسوس نہیں ہوتا۔
٭گلیکسی ایس 9 کے اسٹیریو اسپیکر بہترین ہیں لیکن یہ فون اپ گریڈ کرنے کیلئے کوئی خاص وجہ نہیں۔فون میں اسٹیریو ساؤنڈ کیلئے ایک اسپیکر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
٭ایس 9 میں ایک نئی ایموجی ایپ 'اے ار ایموجی 'کا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے لیکن وہ اتنا چل نہ سکا البتہ ایس 8 میں 'بٹ ایموجی ' کا استعمال کرکے بھی وہی چیز حاصل ہوسکتی ہے جو ایس 9 میں اے ار ایموجی سے حاصل ہوتی ہے۔
بشکریہ: بزنس انسائڈار