جہاں سائنسدان تک آئی کیو اور ای کیو کے درمیان الجھے ہوئے ہیں کہ دونوں میں سے کونسی چیز انسان کی ذہانت کو زیادہ ظاہر کرتی ہے وہی چند ماہرین کی ایک نئی ریسرچ سامنے آچکی ہے جس میں انسان کی ذہانت کا اندازہ اس کے قد کی لمبائی ، جسامت، آنگلیوں اور یہاں تک آنکھوں کے رنگ سے پتالگایا جاسکتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو سننے میں تو بڑی عجیب معلوم ہوسکتی ہے لیکن وہ چند چیزیں یقیناً آپ کی ذہانت کا پتا لگا سکتی ہیں۔
٭وہ لوگ جوشور سے بھرے ماحول کے برعکس اکیلے وقت گزارنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
ریسرچ کے مطابق ذہین لوگوں کو اچھا وقت گزارنے کیلئےعام طور پر زیادہ دوستوں کی ضرورت نہیں ہوتی اور انہیں اکیلا وقت گزارنے میں زیادہ خوشی ملتی ہے۔
٭ذہین لوگوں میں بچپن سے ہی پڑھنے کی عادت پیدا ہوجاتی ہے، وہ لوگ جو چھوٹی سی عمر میں پڑھنے کو اپنا مشغلہ بنا لیتے ہیں۔
برطانیہ کے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ بچپن سے پڑھنے والے نوجوان زیادہ تر ذہین ہوتے ہیں۔
٭ریسرچ کے مطابق بہن بھائیوں میں سب سے بڑا ہونا بھی ذہین لوگوں کی نشانی ہے۔
ایڈن برگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ ذہانت جنسی اعتبار سے زیادہ نہیں ہوتی بلکہ اگر آپ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں تو آپ میں دوسرے بہن بھائیوں کی نسبت نفسیاتی اثر زیادہ ہوتا ہے۔
٭پرنسٹن کے ایک مطالعہ کے مطابق لمبے قد والے لوگوں کو آئی کیو زیادہ ہوتا ہے جیسے کہ ایپل کے سابق بانی اسٹیو جابز ۔
٭سال 2006 میں ہونے والے ایک مطالعہ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ وہ لوگ جو اپنی زندگی میں کبھی موٹاپا کا شکار نہیں ہوئے ان کا آئی کیو عام لوگوں سے زیادہ ہوتا ہے۔
کیونکہ ذہین لوگ اپنی صحت کی حفاظت ضرور کرتے ہیں اور باقاعدگی سے میڈیکل چیک ایپ کرواتے ہیں۔
٭ایک تجربہ کے مطابق ا مریکی سائنسدان نے یہ پتا لگایا ہے کہ ذہین لوگ جسمانی ورزش کو اپنی روز مرہ کی زندگی کا حصہ نہیں بناتے بلکہ دماغی کھیل جیسے شطرنج کھیلنا ذہین لوگوں کی زندگی کا حصہ ہوتا ہے۔
٭ایک مشہور پروفیسر کا دعوی ہے کہ نیلے آنکھیں والے لوگوں میں ذہانت کی سطح زیادہ پائی جاتی ہے۔
ریسرچ کے مطابق وہ لوگ جن کی آنکھوں کا رنگ ہلکا ہوتا ہے وہ مشکل صورتحال کو آسانی سے حل رکھنے کی ہمت رکھتے ہیں۔
٭روز مرہ کی زندگی میں سنائی دینے والی آوازوں ذہین لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔
٭ذہین لوگوں کی ایک اور نشانی یہ ہوتی ہے کہ ان کے ہاتھ میں انگوٹھی پہننے والی انگلی ، شہادت کی انگلی سے لمبی ہوتی ہے۔
کیمبرج یونیورسٹی کے ریسرچر نے یہ معلوم کیا ہے کہ انسان کی کامیابی کا اندازہ اس کے ہاتھوں کی انگلیوں سے لگایا جاسکتا ہے۔
٭ایک مطالعے کے مطابق زیادہ آئی کیو رکھنے والے لوگ کافی بڑے الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ جی ہاں ویسے تو یہ بات کافی عجیب معلوم ہوتی ہے لیکن ریسرچ کے مطابق ذہین لوگ اپنے احساسات کا اظہار بڑے الفاظوں سے کرتے ہیں۔