Aaj Logo

شائع 21 مارچ 2018 12:54pm

لوگوں کو فیس بک ڈیلیٹ کرنے کا کیوں کہا جارہا ہے؟

سوشل میڈیا کی سب سے بڑی ایپ فیس بک کو حال ہی میں صارفین کاذاتی معلومات کو غلط استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس کے بعد لوگوں کا اعتبار اس ایپ سے اٹھتا چلا جارہا ہے۔

اس خبر کے متعلق ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ فالو ہونا شروع ہوگیا جس میں لوگ 'ڈیلیٹ فیس بک' کا ہیش ٹیگ استعمال کررہے ہیں۔

وہی واٹس ایپ کے شریک بانی برائن ایکٹن نے بھی اس ٹرینڈ کو فولو کرتے ہوئے حال ہی میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کو فیس بک ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلے کہ 2014 میں فیس بک نے 19 بلین ڈالر میں واٹس ایپ خرید لیا تھا جس کہ بعد ایکٹن نے رواں سال واٹس ایپ کمپنی چھوڑ دی اور اپنی نئی فاؤنڈیشن پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔  

  بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق  اسی ہفتہ فیس بک کے50 ملین صارفین  کی ذاتی معلومات بغیر اجازت کے  سیاسی ڈیٹا کمپنی  کیمبرج انالیٹیکا کو دے دی گئی جس کے بعد سوشل  نیٹ ورک  پر  صارفین کی ذاتی معلومات کا غلط استعمال کرنے کا الزام فیس بک کو ٹھہرایا  گیااور ردعمل میں  صارفین نے ٹوئٹر پر 'ڈیلیٹ فیس بک' کا ہیش ٹیگ عام کردیا۔

  صارفین کے ردعمل ملاحضہ کیجئے:      

البتہ اب تک فیس بک کے بانی کی طرف سے کوئی  سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  فیس بک نےسیاسی ڈیٹا کمپنی  کیمبرج انالیٹیکا کو فیس بک سے معطل کردیا ہےجبکہ  فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی اس معاملہ پر تحقیقات جاری ہے۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ

Read Comments