Aaj Logo

شائع 17 مارچ 2018 03:04pm

چینی صدر نے چین کے تاحیات صدر کا حلف اٹھا لیا

بیجنگ:شی جن پنگ نے چین کے  تاحیات صدر کا حلف اٹھالیا۔

دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال میں شی جن پنگ نے صدرکا حلف اٹھالیا۔

پہلی بار کسی چینی صدر نے عوام کے سامنے حلف اٹھایا ہے۔

چینی صدر سینٹرل ملٹری کمیشن آف دی پیپلز ریپبلک آف چائینا کے چیئرمین بھی مقرر ہوئے ہیں۔

چونسٹھ سالہ صدر کو 2023 میں اپنا عہدہ چھوڑنا تھا لیکن چین کے قانون سازوں نے تاریخی آئینی ترمیم کرتے ہوئےصدارت کے دو ادوار کی محدود مدت کو ختم کردیا۔

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے صدر کو ملک میں گزشتہ صدیوں کا طاقت ور ترین لیڈر مانتے ہوئے ان کے نام اور نظریئے کو پارٹی کے آئین میں شامل کرلیا تھا۔

Read Comments