چین میں ایک گورنمنٹ تقریب کے دوران کیمرے پر چینی رپورٹر کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ کیمرے میں رپورٹر لیینگ زیانگئی کی فوٹیج دیکھی گئی جو کہ چین کی سب سے بڑی فائنینشل میڈیا کیلئے کام کرتی ہیں۔ فوٹیج میں انہوں نے ایک دوسری رپورٹر ژینگ کے سوال پر آنکھیں پھیر لی۔ ہف پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دوسری رپورٹر گورنمنٹ کی کامیابی پر کچھ بات کررہی تھیں اسی وقت لیینگ نے اپنی نظریں دوسری جانب کرلی اور ان کی یہ ادا کیمرے میں قید کر لی گئی۔ عام طور پر ایسی پریس کنفرنس کافی اسکرپٹڈ ہوتی ہیں لیکن رپورٹر کے چہرے کے ان تاثرات نے صارفین کو سوال کرنے پر مجبور کردیا۔ ویڈیو دیکھیں: The reporter in the blue seemingly not too impressed with this question at the #NPC #China #TwoSessions pic.twitter.com/lq7AzX9oTp — Bill Birtles (@billbirtles) March 13, 2018 چند ہی دیر میں یہ ویڈیو کلپ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اُس ویڈیو پر باتیں کرنے لگے۔ جہاں چند صارفین رپورٹر کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر ہنسنے لگے وہی چند صارفین نے رپورٹر کی سچائی کی تعریف کی۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو اس ویڈیو کی نقل بنانے کی بھی کوشش کی۔ دیکھیں ویڈیو: Amazing to see how these two ladies just exploded over Chinese social media in the span of a few hours. Fan art in the making #RedBlueCamps pic.twitter.com/s6frv2gEgW — Lulu Yilun Chen (@luluyilun) March 13, 2018 امریکی ملٹی میڈیا ٹیلی ویژن کیلئے کام کرنے والی رپورٹر ژینگ نے چین کے گورنمنٹ حکام ژاؤ یاکنگ سے یہ سوال پوچھا تھا ان کےاس سال کیا منصوبہ ہے اور وہ چینی کاروباری مہم کو محفوظ رکھنے کیلئے کیا کریں گے؟ البتہ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ان کا یہ سوال کافی طویل تھا جس کی وجہ سےدوسری رپورٹر نے اپنی آنکھیں پھیر لیں۔ چین کی کمیو نسٹ پارٹی نے جلد ہی وائرل ہوئی اس ویڈیو پر اقدام لیے اور رپورٹر کا نام سینسر کروادیا تاہم افواہوں کے مطابق رپورٹر کو ان کی ملازمت سے معطل کردیا گیا لیکن رپورٹر کی طرف سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی۔