Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2018 04:54pm

انسٹاگرام اوراسنیپ چیٹ کا جفی اسٹیکرز ہٹانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا کی بڑی ایپس انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ   نے اپنے انوکھے فیچر جفی اسٹیکرز کو ہٹا دیا۔ٹیک کرنچ کے مطابق جف اسٹیکرز  ہٹانے  کا فیصلہ اس وقت لیا گیا جب ایک صارفین نے اس فیچر میں ایک متعصبانہ  جف  دریافت  کیا۔

انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ  نے اسٹوریز کیلئے حال ہی میں ایک جفی فیچر متعارف کروایا تھا جس کی مدد سے لوگ اپنی اسٹوریز کو متاثر کن بنانے کیلئے  جف اسٹیکرز کا استعمال کرتے تھے۔

ٹوئٹر صارفین لیونا اوگمن نےاس متعصبانہ جف کا   ایک اسکرین شوٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور اس پر انسٹاگرام کے مالک  کیون کو ٹیگ بھی کیا۔  رپورٹ کے مطابق یہ جف اس وقت دکھائی دیتی ہے جب کوئی 'کرائم' سرچ کرتا ہے۔

ایک بیان کے مطابق جفی کی ٹیم نے اس جف دریافت ہونے کے بعد ہٹادیا  لیکن اس معاملہ پر غور کرنے کے بعد  وہ اسٹیکر ایک  بگ کی وجہ سے پھر دکھائی دینے لگا۔ جبکہ جفی کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بگ ختم کرکے  جف اسٹیکرز کی لائبریری پھر سے اپ ڈیٹ کردی ہے۔

ٹیک کرنچ سے بات کرتے ہوئے اسنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلحال  جفی کے ساتھ کام کرنا روک دیا ہے اور جفی اسٹیکرز کا فیچر ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ انسٹاگرام نے بھی یہی عمل کیا  ہے۔

بشکریہ: ڈی ورج

Read Comments