پاکستان کے صوبہ پنجاب میں اسکولوں کی تقریبوں میں ڈانس کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گورنمنٹ نے ڈانس کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دے دیا ہے۔
گورنمنٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسکول کے انتظامیہ نے بچوں کو اس عمل پر مجبور کیا تو اس کے خلاف سخت کروائی کرے گی اور اسکول کا لائسنس رد کر دیا جائے گا۔
یہ پابندی دونوں سرکاری اور نجی اسکولوں پر عائد کی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق 'خاض تقریبات جیسے، مقابلے، والدین کا دن، اساتذہ کا دن یا دیگر تقریبات میں بچوں کا پاکستانی اور ہندی گانوں پرڈانس کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔'
اسلامی جمہوریت کی حیثیت سے گورنمنٹ کا یہ ماننا ہے کہ یہ عمل غیر اخلاقی ہیں جن سے بُرے واقعات پیش آسکتے ہیں اور ایسے عمل سے نئی نسل کو بچانا ضروری ہے۔
اس خبر کو پڑھ کر کافی لوگوں نےسوشل میڈیا پراپنی رائے پیش کی، جہاں چند لوگوں نے اس اقدام کو اچھا سمجھا وہی چند لوگوں نے اس اقدام کی مذمت کی۔
Do you hear that? Stop the dancing you immoral irreligious school kids. Don’t spread seeds of evil with your school dances. We must purify our society one ban at childhood at a time!. https://t.co/22wT9MxYRU
— Sarah N. Ahmad (@situationsarah) March 12, 2018
The type of dances .. deserved this ban.. good...
Punjab bans dancing at school events https://t.co/aDL5Z5zqoW— Atif N. Jamil (@sidhudajutt) March 12, 2018
پنجاب کےصوبے میں تمام ڈی ای او(ڈسٹرکٹ ایجوکیوشن آفسرز) کو سختی سے اس پابندی پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔