انسان کی زندگی میں تعلیم ایک بڑا کردار ادا کرتی ہے اور اسی وجہ سےہر والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اچھی تعلیم حاصل کرسکے۔ ماضی میں ہم نے ایسی کئی مثالیں دیکھی ہیں جس میں والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئےجان لگادیتے ہیں۔
اب جب والدین اپنے بچوں کیلئے اتنی محنت کرتے ہیں تو وہ اپنے بچوں سے ڈھیر ساری امیدیں لگائے بیٹھے ہوتے ہیں جو کہ ان کا حق ہے وہی بچے اسکول میں امتحان میں اچھے نمبر لانے کیلئے ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔
حال ہی میں انہی نقطوں پر مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کے ملیر کینٹ کے علاقے میں مبنی آرمی پبلک اسکول نے والدین کو امتحان سے قبل ایک نوٹس بھیجا، جس کی تصویر کچھ ہی وقت میں فیس بک پر وائرل ہوگئی۔
تصویر دیکھیں اوران میں دیے گئے پوئنٹس پڑھیں۔
دو مارچ کو جاری کئے گئے نوٹس میں آٹھ پوئنٹس لکھے گئے تھے جن میں والدین کو بچوں کے امتحان کے مطابق مشورہ دیے گئے ۔
آرمی پبلک اسکول کی جانب سے والدین کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ انہیں اپنے بچوں کو سمجھنا چاہیے اور امتحان کیلئے بچوں پر زیادہ زور نہیں ڈالنا چاہیے۔
اسکول کا ماننا ہے کہ ہر طالب علم میں اپنی مختلف خصوصیات موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے انہیں باقی مضامین میں اچھے نمبرز لانا لازم نہیں۔ اسکول کا ماننا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کوتخلیقی صلاحیت کو سمجھے اور انہیں ان کی شخصیت بہتر بنانے میں مدد کریں نہ کہ بچوں پر امتحان میں اچھے نمبر لانے کیلئے زور ڈالے۔
نوٹس کے وائرل ہوتے ہی لوگوں کے مختلف ردعمل دیکھنے کو ملے ، جہاں کچھ لوگ اسے ایک اچھا عمل کہہ رہے ہیں وہی کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے بچے اور بھگڑ سکتے ہیں۔
اس متعلق آپ کی کیا رائے ہیں ہمیں ضرور کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔