ایک ماہر اسٹائلسٹ اور 'کلر یور اسٹائل' کتاب کی مصنف ڈیوڈ زائلہ کے کہنا ہے کہ 'اگرچہ آپ مختلف رنگوں کے لباس پہنتے ہیں ، لیکن ہر انسان کسی مخصوص رنگ کو زیادہ ترجیح دیتا ہے جس میں اسے سکون ملتا ہے اور وہ لباس پہنتے ہوئے بھی انہی رنگ کا استعمال کرتا ہے جن سے آپ کی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔'
ماہرین کے ریویو کے بعد برائٹ سائد کے مطابق آج ہم آپ کوبتائیں گے کہ آپ کے لباس کا رنگ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے۔
کالے رنگ
مشہور فیشن اور اسٹائلسٹ ماہرین کیرن ہالر کا کہنا ہے کہ 'کالے رنگ کو کافی سنجیدہ سمجھا جاتا ہے۔' اور ماہر نفسیات کی ریسرچ کے مطابق بھی کالے رنگ کو قوت، سنجیدگی اور ذہانت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے یورپ کی زیادہ تر یونیورسٹی کے گریجیوشن میں کالے رنگ کے گاؤن دیے جاتے ہیں ۔
وہ لوگ جو کالے رنگ کا لباس پہنا پسند کرتے ہیں وہ زیادہ تر بلند نظر رکھتے ہیں یا پھر وہ حساس طبعیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ماہر نفسیات کے مطابق ایسے لوگوں میں زیادہ تر احساسات زیادہ پائیں جاتے ہیں جو بعض دفعہ اپنے احساسات چھپاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
براؤن رنگ
دنیا کی طرح براؤن رنگ زیادہ تر قابل اعتماد، مضبوط اور مستحکم کے معنوں میں لیا جاتے ہے۔
وہ لوگ جو براؤن رنگ کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں وہ زیادہ تراعتدال پسند ہوتے ہیں جو اپنے بڑوں کی عزت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ہر چیز میں امن ، استحکام اور طاقت ڈھونڈنا ان کی خاصیت میں سے ایک مانی جاتی ہے۔
نیلا رنگ
ایک مشہورجرنلسٹ اور ماہر نفسیات نے لکھا کہ'انٹرویو میں نیلے رنگ کا لباس پہننا کافی فائدہ مند ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ رنگ سامنے والے کے نظریہ میں آپ کو بھروسے مند بناتا ہے۔'
نیلے رنگ کی کافی اقسام ہوتی ہیں جن کا انتخاب زیادہ تر مہربان،ہمدرد اور شرمیلے لوگ کرتے ہیں۔ ماہر نفسیات کے مطابق جو لوگ زیادہ تر نیلے رنگ کا لباس پہنتے ہیں وہ ایک اچھے والدین یا کام کرنے والے بن سکتے ہیں۔
ہرا رنگ
سائنسدان کے مطابق ہرے رنگ کا لباس آپ کے اور آپ کے ارد گرد کے لوگوں کا مزاج بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ہرا رنگ زیادہ تر امن کو ظاہر کرتا ہے۔
وہ لوگ جو ہرے رنگ کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں وہ کافی خوش مزاج انسان سمجھے جاتے ہیں جنہیں لوگوں کے ارد گرد گھومنا اور دوست بنانا اچھا لگتا ہےاور ان لوگوں کے مالی حالات بھی کافی بہتر ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان لوگوں کو دوسرے لوگوں کے بارے میں خیال کرتے ہوئے بھی دیکھا جاتا ہے کیونکہ ان کے دل میں دوسرے لوگوں کیلئے ایک ملائم حصہ ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔
لال رنگ
لال رنگ کو زیادہ تر جذبات سے سرشار اور طاقت وار کے معنوں میں لیا جاتا ہے۔ ایک ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو لال رنگ کا لباس پہنا کریں۔
لال رنگ کے لباس کا وہ لوگ انتخاب کرتے ہیں جن میں انرجی، حرکت اور جوش و خروش زیادہ پایا جاتا ہے۔ البتہ ایک ماہرنفسیات کا کہنا ہے کہ مردوں پر عورتوں کے نسبت لال رنگ زیادہ متاثر کرتا ہے۔
وہ لوگ جو زیادہ تر لال رنگ کا لباس پہنتے ہیں انہیں پرجوش ، ذرا سا خودغرض اور عادی مانا جاتا ہے۔
پیلا رنگ
پیلا رنگ زیادہ تر خوشی، سورج اور ہنسی کے معنوں میں لیا جاتا ہے۔ ایک مطالعہ کے مطابق پیلا رنگ دماغ کے ایک حصے میں ایک مخصوص کمیکل سیروٹونین کی سطح کو بڑھاتا ہے جو آپ کے مزاج کا بہتر کرنے میں مدد کرتی ہے۔
اس کے علاوہ پیلا رنگ آپ کی توجہ کو بھی بڑھا دیتا ہے اور اسی وجہ سے زیادہ تر پیلا رنگ بل بورڈ، روڈ سائن اور اسٹریٹ لائنز میںا ستعمال کیا جاتا ہے۔
سفید رنگ
سفید رنگ کو زیادہ تر آزادی، پاکیزگی، معصومیات اور سادگی کے معنوں میں لیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے زیادہ تر لوگ سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں جب وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔
سفید رنگ زیادہ تر آزاد پسند لوگوں کو متاثر کرتا ہے جو اپنی زندگی اپنے نظریہ سے گزارنا پسند کرتے ہیں۔ زیادہ تر جو سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں وہ صاف صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔
ماہر نفسیات کے مطابق سفید ایک غیر جانبدار رنگ ہے جو دوسرے رنگوں سے مل نہیں پاتا۔
گلابی رنگ
گلابی رنگ زیادہ تر چھیڑنے کے معنوں میں لیا جاتا ہے لیکن بعض اوقات اس رنگ کا استعمال بچوں کے کپڑوں کیلئے بھی کیا جاتا ہے۔
ہلکا گلابی سکون پسند، گرم اور عورتوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے بعض جیل کی دیوار کا رنگ بھی گلابی ہوتا ہے تاکہ قیدی اپنا غصہ وہاں نہ نکل سکے۔
نارنجی رنگ
نارنجی رنگ زیادہ تر پرتعیش زندگی، گرم، تخلیقی صلاحیت اور متاثر کن کے معنوں میں لیا جاتا ہے۔ وہ لوگ جو زیادہ تر نارنجی رنگ کا لباس پہننا پسند کرتے ہیں وہ انرجیٹک، پر امید کے قائل، خوش مزاج، تخلقی اور متاثر کن سمجھے جاتے ہیں۔
سرمئی رنگ
اسٹائلسٹ کے مطابق سرمئی رنگ توازن مانا جاتا ہے کیونکہ نہ ہی یہ رنگ زیادہ ڈرک ہوتا ہے اور نہ ہی ہلکا۔
وہ شخص جو سرمئی رنگ کے کپڑے زیادہ پہنتا ہے وہ لوگوں کے سامنے اپنی شناخت کروانے کی زیادہ کوشش کرتا ہے۔
سرمئی رنگ پُر اطمینان اورذہنی پختگی کی نشانی ہے۔ اسی وجہ سے زیادہ تر شادی شدہ یا جوان لوگ سرمئی رنگ کا لباس اور سوٹ پہنتے ہیں وہی زیادہ تر بوڑھی عورتیں سرمئی رنگ کا لباس پہنتی ہیں۔
البتہ یہ ایک غیر جانبدار رنگ ہے جس کی وجہ سے سرمئی رنگ کے لباس پہننے والے انسان کی شخصیت کا جائزہ لینا کبھی کبھار کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
ماہر نفسیات کے مطابق ایسے لوگوں میں جذبات کی سطح کافی کم دیکھی جاتی ہے اور وہ زیادہ تر اپنے لوگوں میں رہنا پسند کرتے ہیں۔
بشکریہ: برائٹ سائد