وقت کے ساتھ ساتھ جہاں لوگوں کو جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت پیش آرہی ہے وہی کچھ اداروں کو پاس تو ٹیکنالوجی کی بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں جسے استعمال کرکے وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکے۔
ایسے ہی ایک ادارے کے نام ' سیکیا ڈیماس سینئر ہائے اسکول' ہے جو گھانا میں واقع ہے۔ گھانا کے اس اسکول میں پیسوں کی اتنی قلت ہے کہ بچوں کو اسکول میں کمپیوٹر بھی میسر نہیں ہوسکتے۔ لیکن کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ ساری رکاوٹیں انسان کو سیکھنے سے روک سکتی ہیں؟ بلکل نہیں۔
بلکہ اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو کمپیوٹر کی جگہ ایک ایسا ٹیچر میسر ہے جو انہیں کمپیوٹر کے مشہور سوفٹ ویئر'ایم ایس ورڈ' بلیک بورڈ پر لکھ کر سمجھاتا ہے۔
جی ہاں! اپنے شاگردوں کو ایم ایس ورڈ سکھانے کیلئے یہ استاد پورے سوفٹ ویئر کی تصویر بلیک بورڈ پر بناتے ہیں۔ حال ہی میں اوورا نامی استاد نے اپنی ان صلاحیتوں کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کی جس نے کافی لوگوں کو متاثر کیا اور چند ہی دیر میں وہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر دیکھیں:
اوورا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 'میں ایم ایس ورڈ کی تصویر بلیک بورڈ پر بنا کر اس لئے سمجھا تا ہوں تاکہ میرے طالب علموں کو دماغ میں کم از کم کمپیوٹر کی تصویر تو سمجھ آئے،اور میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میری کلاس اس وقت ختم ہو جب تما م طالب علم سمجھ جائیں۔'
استاد کی یہ نیک عادت لوگوں کو اتنی پسند آئی کہ تصاویر کے وائرل ہوتے ہی اس اسکول میں دنیا بھر سے لیپ ٹام ، پروجیکٹرز اور دوسری ضروریاتی چیزوں کیلئے عطیہ فراہم ہونے لگا اور امید ہے کہ اسی طرح سے اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی مدد کی جاسکے گی۔
بشکریہ: اسکوپ شوپ