شادی زندگی میں ایک بڑی تقریب مانی جاتی ہے، اور اس تقریب میں سب اپنی خوشی کا اظہار کرنے کیلئے دولہا دلہن کو نئی زندگی کی شروعات کیلئے تحفہ دیتے ہی۔
البتہ ہر انسان آپ کی شادی پر آپ کی خوشی میں شریک ہونے کیلئے نہیں آتا بلکہ ان کا ارادہ آپ کی ہنستی کھیلتی زندگی کو برباد کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ کو یقین نہیں تو چلیں ہم آپ کو حال ہی میں پیش ہونے والے ایک حادثے کے بارے میں بتاتے ہیں۔
حال ہی میں شادی ہونے والے ایک کپل کو شادی کا تحفہ دے کر موت کا نشانہ بنایا گیا۔ جی ہاں!
ایک رپورٹ کے مطابق پتنا گر سے تعلق رکھنے والےایک جوڑے نے 18 فروری کو شادی کی جس کے 5 دن بعد یعنی 23 فروری کوانہوں نے شادی میں دیے گئے تحفے کھولیں اور ان تحفوں میں سے ایک ڈبہ ایسا تھا جس میں بم رکھا گیا تھا۔
ڈبے میں موجود بم کے پھٹنے سے دولہا اور دولہے کی دادی انتقال کرگئیں جبکہ دولہن شدید زخمی ہوئی۔ دولہے کو فوراً ہسپتال منتقال کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دولہے کی دادی کا علاج کیا گیا لیکن وہ بھی ہسپتال میں چل بسی۔
فورنسک ٹیم اور بولانگیر ڈسٹرکٹ کی پولیس نے تفشیش شروع کردی ہے اور پولیس یہ جائزہ لینے میں مصروف ہے کہ استعمال کیا گیا بم کونسا تھا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کپل کو یہ بھی نہیں پتا کہ وہ تحفہ کس انجان شخص نے دیا تھا۔
یہ کافی افسوس ناک واقعہ ہے کہ انسان اپنے قریبی لوگوں پر بھی بھروسہ نہیں کرسکتا اور اس حادثے کے پیش نظر سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ نئی نویلے جوڑے کے ساتھ کون ایسا شخص ہوگا جو اس قسم کا سلوک کریں گا۔ منصوبے بندی سے قتل کیے گئے اس واقعات سے شاید آپ کا انسانیت سے ایک اور بار اعتبار آٹھ گیا ہو لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ پولیس جلد سے جلد قاتل کو ڈھونڈ نکالے۔
بشکریہ: اسٹوری پک