اس دنیا میں موجود تقریباً تمام ہی افراد کسی نہ کسی مذہب کی پاسداری کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو کسی بھی مذہب کو نہیں مانتے۔ یہ بھی پڑھیں: پارٹنرز کے ہاتھوں جنسی اور دماغی طور پر ہراساں ہونے والی 9 اداکارائیں ذیل میں ان بھارتی اداکار اور اداکاراؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو دنیا کے نہ کسی مذہب کو مانتے ہیں اور نہ ہی خدا کی ذات پر یقین رکھتے ہیں۔ فرحان اختر بولی وڈ اداکار فرحان اختر کو ملٹی ٹیلنٹڈ اداکار کہا جاتا ہے، وہ نہ صرف ایک اداکار ہیں بلکہ گلوکار، ہدایتکار، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ لادین ہیں اور کسی مذہب کو نہیں مانتے۔ جاوید اختر فرحان اختر کے والد جاوید اختر بھی انہی کی طرح لادین ہیں، وہ بھی دنیا کے کسی مذہب کو نہیں مانتے۔ زویا اختر فرحان اختر کی بہن اور جاوید اختر کی بیٹی زویا اختر بھی اپنے والد اور بھائی کی طرح دنیا کے کسی مذہب کی پاسداری نہیں کرتیں۔ جان ابراہم محض 4 سال کی عمر میں جان ابراہم کو ان کے والد نے مشورہ دیا کہ اگر تم اچھے انسان بننا چاہتے ہو تو کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ نہیں جانا۔ جان کے والد کا یہ کہنا تھا اور انہوں نے دنیا کے ہر مذہب سے قطع تعلق کرلیا۔ کمال ہاسن کمال ہاسن بولی وڈ کے وہ اداکار ہیں جو فلم انڈسٹری کو اپنا مذہب مانتے ہیں۔ وہ بھی ایک لادین شخص ہیں اور دنیا کے کسی مذہب اور افکار کو نہیں مانتے۔ راجیو کھانڈیلوال راجیو کسی بھی مذہب کی نہ تو عبادت گاہ جاتے ہیں اور نہ ہی کسی مذہب کو مانتے ہیں۔ یہ چھوٹے پردے کے اداکار بھی دنیا کے کسی مذہب کو نہیں مانتے۔ راہول بوز راہول بوز دنیا کے ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن وہ خود دنیا کے کسی مذہب اور خدا کو نہیں مانتے۔ رجت کپور رجت کپور نے ایک بیان میں کہا کہ 'خدا کا تصور صرف انسان کی جانب سے بنائی ہوئی ایک چیز ہے جبکہ حقیقت سے اس چیز کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ رجت بھی دنیا کے کسی مذہب کو نہیں مانتے۔ Thanks to viral.laughingcolours