صبح سویرے آرام دہ بستر چھوڑ کر ورزش اور مشقت کیلئےاٹھنا کافی مشکل ثابت ہوتاہے۔ مگر دنیا کے کامیاب ترین لوگوں کے مطابق زندگی کی بھاگ دوڑ میں صحت نظر انداز نہ ہو، اس کے لئےضروری ہے کہ انسان مشقت سے نہ گھبرائے۔ کہا جاتا ہے کہ ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک صبح 3:45 پر اور ڈوین "دی روک" جانسن صبح چار بجے ورزش کے لئے اٹھ جاتے ہیں اور اس میں کوئی شک بھی نہیں۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو ورزش کو نا سود سمجھتے ہیں تو ان چند لوگوں کی رائے لیجئے جو صبح سویرے ورزش کے لئےوقت نکالتے ہیں۔ لیکن اس کیلئے کچھ آسان طریقے بھی ہیں۔ اپنے لئےایک ایسا دوست ڈھونڈیں جو آپ کی حوصلہ افزائی کرے۔ اس طرح آپ نہ صرف ایک دوسرے کے ذمہ دار بنیں گے بلکہ اپنےآپ کو اکیلے مشقت کرنے سے ہونے والی بوریت کے بجائے زیادہ باہمت پائیں گے۔ اپنے آپ کو کامیابی کے لئے تیار کریں رات کو الارم سیٹ کرنے سے لے کر اگلے دن کی مکمل تیاری کرنا، ایک انسان کے منظم ہونے کی نشانی ہے اور منظم ہونا زندگی کے اہم فیصلے لینے اور انھیں پورا کرنے میں خاص کردار ادا کرتا ہے۔ موبائل فون کے استعمال سے پرہیز اکثرلوگوں کی کامیابی کا راز موبائل کےصحیح استعمال میں ہے ۔ اگر آپ رات کو سات سے آٹھ گھنٹےت نیند لیں ، تب ہی دن بھر کے معاملات اس صورت میں ٹھیک طرح دیکھ سکتے ہیں ۔ رات کو سونے سے پہلے سوشل میڈیا پر وقت ضائع کرنے کے بجائے نیند پوری کرنا صحت کےلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اپنی کمزوری کو طاقت بنانا دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے آپ کو بیمار سمجھ کر مشقت سے دور بھاگتے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو انہی بیماریوں سے نجات کو وجہ بنا کر ورزش اور مشقت کو اپناتے ہیں۔ ورزش کے بارے میں اپنا نظریہ بدلیں یہ سمجھنا غلط ہوگا کہ ورزش اور مشقت ایک خاص ماحول اور خاص مدت تک ہی محدود ہو کر فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ایک چھوٹی شروعات ہی آپ کو اپنے مقصد تک پہنچا سکتی ہے۔ ایسی سرگرمی ڈھونڈیں جو آپ کو پسند ہو ورزش اور مشقت تب تک فائدہ نہیں پہنچا سکتی جب تک کہ آپ کو اس میں مزہ نہ آئے۔ ایسی ورزش کرنا بیکار ہے جو آپ کو نا پسند بھی ہو اور تکلیف بھی دے۔ محنت سے زیادہ اس کے نتائج پر نظر رکھیں ایسا کوئی جادو نہیں کہ صرف ایک بٹن دبا کر آپ فٹنس حاصل کر سکیں۔ اگر آپ ایبس چاہتے ہیں تو محنت ضروری ہے۔ بشکریہ Yahoo.com