دانت صاف کرنے سے پہلے برش کو گیلا کرنا چاہئیے یا نہیں؟ شاید آُپ کیلئے یہ سوال کوئی معنی نہ رکھتا ہو، لیکن حال ہی میں ٹویٹر پر اس سوال کو لے کر بہت بحث ہوئی ہے۔ ایک خاتون نے ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں اس حوالےسے سوال کیا۔ جس کے بعد جوابات کی لائن لگ گئی۔ کچھ نے کہا کہ ٹوتھ پیسٹ لگانے سے پہلے برش کو گیلا کرتے ہیں جبکہ کچھ اسے خشک حالت میں ہی ٹوتھ پیسٹ لگا کر استعمال کرتے ہیں۔ لیکن درست طریقہ کیا ہے؟ مختلف لوگوں نے اس پر مختلف رائے دی ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق ٹوتھ برش کمپنی کوئپ کی کمیونٹی ڈینٹل مینیجر ڈاکٹر مٹالی ہاریا والہ نے برش کو پہلے گیلا کرنے کے طریقہ کا درست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اپنے ٹوتھ برش کو گیلا کرلیں تاکہ اس کے ریشے نرم ہو جائیں اور دانتوں یا مسوڑھوں کو خراش سے محفوظ رکھ سکیں۔ پہلے برش کو گیلا کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے ٹوتھ پیسٹ ریشوں پر چپک جاتا ہے اور استعمال کرتے وقت نیچے نہیں گرتا۔ مٹر کے دانے کے برابر پیسٹ لگا کر اسے ایک بار پھر گیلا کر لیا جائے۔ اسے دوسری بار گیلا کرنے سے اس کی حل پذیری بڑھ جاتی ہے اور یہ مزید موثر انداز میں کام کرتا ہے۔ کوئپ کمپنی کے بانی سمن اینیور اور ڈینٹسٹ مارک برہینے نے بتایا کہ پانی اور ٹوتھ پیسٹ کو مکس کر کے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ اس سے ٹوتھ پیسٹ کی اثر پذیری کم ہو جاتی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ برش کرنے کے بعد منہ کو دھونا فائدہ مند ہے۔ اینٹی کیویٹی ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے وقت احتیاط کرنی چاہیے بلکہ بہتر ہے کہ اسے دانتوں پر لگانے کے بعد چند منٹ کے لیے چھوڑ دیا جائے اور بعد میں ماؤتھ واش کا بھی استعمال کیا جائے۔