Aaj Logo

شائع 19 فروری 2018 03:51pm

ٹی20 کی دنیا میں ایم ایس دھونی نے ایک بڑاریکارڈ توڑ دیا

نیو دہلی: اتوار کوبھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت کو 28 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی جس کا تمام سہرا بھونیشیور کمار اور شیکھر دھون کی دیا گیا لیکن   بہت سی آنکھیں یہ نہ دیکھ سکی کے   مہندرہ سنگھ دھونی نے  اس میچ میں ایک کامیاب ریکارڈ تور دیا۔

دھونی نے  جنوبی افریقہ کے اوپنر  ریزا ہینڈرک کا کیچ پکڑ کرٹی20 کے سب سے زیادہ کیچ پکارنے والے وکٹ کیپر  کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے  یہ ریکارڈ سری لنکا کے لیجنڈ   بلے باز اور وکٹ کیپر کمار سنگاکارا کے پاس تھا۔

جی ہاں! سنگاکارا نے254 میچز میں 133 کیچ پکڑے تھے جبکہ دھونی نے275 میچز کھیل کر اتوار کے روز یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے  والےٹپ 5 وکٹ کیپر  یہ ہیں:

دھونی:134 کیچز

سنگاکارا:133 کیچز۔

ڈنیش کارتھک: 123 کیچز۔

کامران اکمل:115 کیچز۔

ڈنیش رامدن:108 کیچز۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا اور تیسرا ٹی20 میچ 21 اور 24 فروری کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ: زی نیوز

Read Comments