Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 فروری 2018 01:30pm

گلی کرکٹ کے چند یادگار جملے جو آپ کو ماضی میں لے جائیں گے

بچپن کی وہ تمام یادیں جن کا  زندگی میں ہونا ضروری تھا وہ جوانی میں بےحد یاد آتی ہیں۔ ہماری زندگی میں آج شاید وہ لوگ نہیں  ہیں جنہوں نے ہمیں  بہت ساری یادیں دی۔ بلکل اسی طرح ہم سب کی زندگی میں محلے میں کھیلے  جانے والی کرکٹ  بھی اب ایک یاد بن چکی ہے۔

ہر محلے میں اپنا ایک  آفریدی یا وسیم اکرم ضرور ہوتا تھا  جو ہر گینڈ پر یا چھکے لگاتا تھا یا پھر کلین بولڈ کردیتے تھا۔ آج یہ لکھتے ہوئے مجھے بھی اپنے  کرکٹ کے وقت یاد آگیا ۔ البتہ اس وقت محلے  میں جگہ کم اور  زرائع کم تھے لیکن زندگی کی بہترین کرکٹ ہر انسان نے اپنے اپنے محلے میں ہی کھیلی ہو گی۔

آئیں آج ہم آپ کو  کچھ ایسے ہی جملے بتاتے ہیں جو آپ  نےاپنے محلے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ضرور استعمال کیے ہوں گے۔

٭میرا بیٹ ہے، پہلے بیٹنگ میں کروں گا۔

٭بال گاڑی پر لگی تو آؤٹ۔

٭تجھے بولنگ نہیں آتی تو بیبی آور ڈال۔

٭ٹیم برابر ہو گئی ہے تو جیک بن جا۔

٭جس نے نالی میں بال ڈالی، وہ ہی دھو کے لائے گا۔

٭فاروق انکل کے گھر سے آگے چوکا ماننگے۔

٭بھٹا پیز الاؤڈ نہیں ہے۔

٭جو سب سے پہلے بیٹنگ  کریں گا اس کی بولنگ لاسٹ۔

٭اس گھر سے آگے گئی  بال تو آؤٹ۔

٭امپائر بیٹنگ ٹیم سے ہو گا۔

٭ایل بی ڈبلیو؟ کیا ایل بی ڈبلیو۔

٭پیچھے کا رن نہیں مانیں گے۔

٭ میں آؤٹ نہیں ہوا، پہلی بال ٹرائے بال ہوتی ہے۔

٭سب ووٹ کروں یہ رن آؤٹ تھا یا نہیں؟

٭جو یہ میچ جیتا ، دوسرے میچ  میں اس کی بیٹنگ۔

٭ون ٹپ ون ہینڈ آؤٹ۔

٭تین بار بال مس کی تو آؤٹ ہو جائے گا۔

٭اوور میں ایک چوکا مارنا ضروری ہے۔

٭وہ انٹی بال واپس نہیں دیتی ان کے گھر بال گئی تو آؤٹ ہو گا۔

Read Comments