ایک نئے مطالعہ سے یہ پتا لگا ہے کہ سگریٹ کے ایک پیکٹ سے نسبت روزانہ استعمال کیے جانے والے صفائی کے اسپرے پھیپھڑوں کی صحت کیلئے زیادہ نقصان دہ ہے۔
نئی تحقیق یہ دعوی کرتی ہے کہ گھر صاف کرنے والے عمل میں پھیپھڑوں کی صحت کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے جو کہ 20 سال روزانہ 20 سگریٹ پینے کے نقصان کے برابر ہے۔
اس تحقیق کے مطابق ، صاف کرنے والے کمیکلز کو جب انسان سونگتا ہے تو اس میں اسٹھما(سانس کی بیماری) کا خطرہ 43 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ہوا کی نالی کو نقصان پہنچتا ہے جس کی وجہ سے پھیپھڑوں کی بیماری پیدا ہوتی ہے اور زیادہ تر اس کا نشانہ پروفیشنل صفائی کرنے والے یا عورتیں بنتی ہیں۔ جبکہ دوسری طرف مرد اس عمل سے محفوظ رہتے ہیں۔
ایک محققین کا کہنا تھا کہ صفائی کرنے والے ان کمیکلز کا استعمال غیر ضروری ہے اور صفائی کیلئے انسان کپڑے اور صاف پانی کا استعمال بھی کرسکتا ہے۔ جبکہ برطانیہ سے ڈاکٹر سامنتھا والکر کا کہنا ہے کہ 'ان صفائی کرنے والی مصنوعات کا گہرہ تعلق دوررس تک ہونے والے پھیپھڑوں کی بیماری سے ہے۔
بشکریہ: deccanchronicle