Aaj Logo

شائع 17 فروری 2018 11:29am

چین میں عامر خان کی فلم'سیکریٹ سپر اسٹار' کی حیران کن کمائی

ممبئی: عامر خان کی فلم'سیکریٹ سپر اسٹار' شاید بھارت میں اتنا بزنس نہ کرسکی لیکن اس میں کوئی شک نہیں کے فلم سپر ہٹ رہی بلکہ یہ عامر خان کی وہ واحد فلم ہے جس نے  چین میں 900 کروڑ سے زائد کا  بزنس کیا۔

البتہ اس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں کیونکہ اس  سے پہلے بھی عامر خان کی فلمیں'پی کے' اور 'دنگل' چین کے باکس آفس میں تہلکہ مچا چکی ہیں۔ لیکن اس فلم کی کامیابی کے بعد  سپر اسٹار  رپورٹ کے مطابق اپنی ٹیم کو  21 فروری کو پارٹی دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق'ٹیم چین کے سب سے مشہور بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان سے فلم کی کامیابی کی خوشی میں ایک پارٹی مانگ رہی تھی،  لیکن عامر خان اپنی نئی فلم'ٹھگ آف ہندوستان' میں کافی مصروف تھے جس کی وجہ سے انہوں نے ٹیم کو کہا کہ اگر فلم'سیکریٹ سپر اسٹار' نے چین میں 100 کروڑ کا بزنس کرلیا تھا تو وہ ٹیم کو پارٹی لیں گے لیکن جب فلم نے اس سے زائد کا بزنس کرلیا تو اداکار نے مذاق میں کہا کہ اگر فلم نے 500 کروڑ کا بزنس  کرلیا تو وہ پارٹی دیں گے لیکن اب فلم 900 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔'

عامر خان فلحال 'ٹھگ آف ہندوستان' کیلئے راتوں کو شوٹنگ کررہے ہیں  البتہ  وہ سیکریٹ سپر اسٹار کی اس کامیابی کے بعد  20 اور 21 فروری کو  دن میں شوٹنگ کریں گے جب کے رات  میں وہ ٹیم کیلئے ایک پارٹی رکھیں گے۔

بشکریہ: deccan chronicle

Read Comments