Aaj Logo

شائع 16 فروری 2018 05:01pm

گوگل کی اس نئی ایپ سے اب ای میل استعمال کرنا ہوا اور آسان

بڑھتی ہوئی مارکیٹ  میں گوگل  جی میل ایپ کا ہلکا ورژن متعارف کروانے کیلئے  جارحانہ  کوشش میں   مصروف دکھائی دے رہی ہے جس کا استعمال تمام اینڈرائڈ صارفین کرسکتے ہیں۔  گزشتہ چند مہینوں میں پلت اسٹورز پر  کافی ایپس کے گو ورژن دیکھنے کو ملے ہیں  وہیں  گوگل نے بھی آخر کار  اپنی سب سے زیادہ  چلے والی ایپ   گی میل کاگو ورژن  ریلیز کردیا  ہے۔ جی ہاں!  پلے اسٹورز سے اب جی میل کا گو ورژن ڈاؤن لوڈ  کیا جاسکتا ہے البتہ اب تک یہ ایپ کچھ ملکوں میں متعاوف ہوچکی ہے۔

جی میل گو، جی میل  کی ایک ہلکی  لیکن تیز رفتار والی  ایپ ہے جو کم بجٹ والے اسمارٹ فون میں بھی چل سکتی ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ  512 ایم بی کے ریم  جیسے کم بجٹ والے اینڈرائڈ فون کیلئے اسے بنایا گیا ہے جو' 2جی ' نیٹ ورک پر بھی چل سکتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ مت سمجھیے گا کہ اگر یہ ایپ  کم  بجٹ والے اینڈرائڈ فون پر چل رہی ہے تو اس کے فیچرز جی میل کی ایپ سے کم ہوں گے۔ بلکل نہیں اس ایپ کے زریعے بھی آپ ایک سے زیادہ اکاؤنٹ پر لوگ ان ہوسکتے ہیں  اور آپ اس میں 15 جی بی سے زیادہ  اسٹوریج  بھی حاصل کرسکتے ہیں  اس کے علاوہ آپ اپنے ای میل آف لائن بھی پڑھ سکتے ہیں۔

 البتہ  آپ جی میل میں بھیجی گئی تصویر  خود بخود نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ آپ کو اس تصویر کو دیکھنے کیلئے تصویر پر کلک کرنا پڑیں گے۔ واضح رہے کہ یہ ایپ آہستہ آہستہ الگ الگ علاقوں میں متعارف کروائی جارہی ہے۔

بشکریہ: deccanchronicle

Read Comments