Aaj Logo

شائع 16 فروری 2018 02:22pm

راج کپورنے چین جانے سے انکار کیوں کیا تھا؟

ممبئی: راج کپور  کی  کامیاب فلمیں چین تک ضرور گئی ہوں گیں لیکن  حال ہی میں راج کمار کے بیٹے  رندھیر کپور نے  بتادیا کے ان کے والد اور معروف اداکار  راج کپور   کبھی چین کیوں نہیں گئے۔

رندھیر کپور اپنے بھائیوں رشی کپور اور راجیو کپور کے ساتھ ’راج کپور ایورڈز فار ایکسلینس‘ کی  ایک تقریب کے دوران پینل ڈسکشن میں بات کررہے تھے جس وقت وہ اپنے والد صاحب  راج کپور کے بارے میں پرانی یادیں  شیئر کررہے تھے۔

رندھیر کپور کے انکشاف کے مطابق  بولی وڈ کے شومین راج کپور  نے کبھی چین کا دورہ  نہیں کیا کیونکہ  وہ نہیں چاہتے تھے کہ چین میں ان کے مداح انہیں بڑھتے ہوئے وزن کی حالت میں دیکھیں۔

رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ 'میرے والد صاحب  چین میں کافی  مشہور تھے  جس کی وجہ سے انہیں  اس ملک سے ایک دفعہ دعوت نامہ بھی آیا تھا  جس کے بعد انہوں نے  مجھے فون کرکے اس بات کی خوشخبری دی  اور مجھے چین چلنے کا کہا۔'

'اب جب ہم ساری تیاری کررہے تھے تو  دو دن بعد مجھے ان کا پھر سے فون آیا اور انہوں نے کہا کہ ہم چین نہیں جارہے کیونکہ  وہاں کے لوگوں کو میری 'اوارا'،'شری 420' جیسی فلمیں بےحد پسند ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ میرے  مداح  مجھے اس 'سائز ' میں دیکھیں۔'

اداکار نے مزید بتایا کہ راج کپورکا کہنا تھا کہ 'روس کے مداح  مجھے کافی عرصہ سے دیکھتے آئے ہیں  اور شاید اسی وجہ سے وہ مجھے قبول بھی کرتے ہیں لیکن  میں چین جا کر وہاں کے مداح کو مایوس نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں وہ راج کپور نہیں جو وہ سمجھتے ہیں۔'

بشکری: زی نیوز

Read Comments