اوکلینڈ کے ایڈن پارک میں آسٹریلیاں اور نیو زی لینڈ کے درمیان جمعہ کے دن کھیلے جانے والے ٹی 20میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپ مین ایک ایسے انوکھے انداز میں آؤٹ ہوئے جسے دیکھ کر آپ بھی چونک جائیں گے۔
میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز مارٹن گپٹل 54 بولز پر 105رنز کی اننگ کھیل کر سب سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کی اس سنچری میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جس کی مدد سے نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 243 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
میچ کے دوران چیپ مین نیوزی لینڈ کی ٹیم سے چوٹھے نمبر پر آئے لیکن ان کی اننگز ایک عجیب حالت میں ہی ختم ہوگئی۔ بلے باز ایک ایسے انداز میں آؤٹ ہوئے جس کی مثال کرکٹ کی تاریخ میں بےحد کم ہے۔
WATCH: One of the most bizarre dismissals you'll see for poor Mark Chapman! #NZvAUS https://t.co/qFqVGjq0M3 pic.twitter.com/3EnLrMOsSa
— cricket.com.au (@CricketAus) February 16, 2018
آسٹریلین بولر بلی اسٹنلیک نے اپنی بونسر بول سے چیپ مین کے ہیلمٹ کو آڑا دیا جو سیدھا وکٹ کے اندر گڑا اور امپائر نے بلے باز کو ہٹ وکٹ قرار دے دیا۔ جی ہاں! چیپ مین اب تک 20 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں لیکن اپنی زندگی میں وہ پہلی بار ایسے آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلےصرفف دو مرتبہ ایسا آوٹ دیکھا گیا۔
ویڈیو دیکھیں: