Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 فروری 2018 01:07pm

نوکری کسے دینی ہے؟ اب فیصلہ سکہ اُچھال کر کیا جائے گا

آپ کو یاد ہوگا کہ کس طرح فلموں میں مشکل فیصلوں کا چناؤ سکے اُچھل کر کیاجاتا تھا اور سکہ اچھالنے والا ہیڈز اور ٹیل پر اپنی قسمت کا فیصلہ کرلیتا تھا البتہ ان طریقوں کو فلموں تک استعمال  کرنا تو تھیک ہے لیکن اس کا استعمال  اگر حقیقی زندگی میں کیا جائے تو وہ آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے۔

بھارت کے پنجاب صوبے میں  ٹیکنیکل  وزیر تعلیم کو  پیٹیالا کے اسکول میں ایک لیکچریر کی ضرورت تھیں  جبکہ  اس نوکری کیلئے دو دعوی دار  چنے گئے تھے۔ وزیر تعلیم کی ٹیم میں سے کسی نے   انہیں  سکہ اُچھل کر فیصلہ کرنے کی تجویز کی اور بالآخر فیصلہ سکہ اچھل کر کیا گیا۔

جی ہاں! وزیر تعلیم چارنجیت سنگھ  نے سکہ اچھل کر کسی کے کیریئر کا فیصلہ کیا اور ان کا یہ سکہ اچھلنے والے منظر کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کے جب سکہ اچھالا جارہا تھا تو آرد گرد والی پوری ٹیم ہنس رہی تھی۔

دیکھیں ویڈیو:

ایک دعوی دار نابھا سے تعلق رکھتے تھے جبکہ دوسرے کا تعلق پٹیالا سے ہی تھا جبکہ  وزیر تعلیم سے اس متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس عمل میں کوئی بُرائی نہیں دکھائی دیتی کیونکہ  مجموعی طور پرفیصلہ اہلیت پر لیا گیا ہے۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ

Read Comments