ایک نئی رپورٹ کے مطابق نوجوان لوگ معروف سوشل میڈیا ایپ فیس بک استعمال کرنا چھوڑ رہے ہیں۔ مشہور ریسرچ کمپنی ای مارکیٹر کی پیش گوئی کے مطابق اس سال25 سال سے کم عمر رکھنے والے 2 ملین نوجوان فیس بک استعمال کرنے بند کردیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک نوجوان لوگوں کے مسائل سے منسلک ہے جس کے نتیجے میں صرف چند نوجوان ہی آئندہ آنےوالے وقتوں میں فیس بک کا استعمال کریں۔
ای مارکیٹر کے کا کہنا ہے کہ'امریکا میں پہلی بار ایسا ہوا کہ 12 سے 17 سال کے نوجوان صارفین نے رواںسال کے ایک مہینے میں فیس بک کا استعمال نہیں کیا۔'
رپورٹ کے مطابق 18 سے 24 سالہ صارفین جو 2018 میں فیس بک استعمال کریں گے ان کی تعداد 83 فیصد ہوگی جبکہ 2021 میں ان کی تعداد 81.5 فیصد ہوجائے گی اس کے علاوہ 11 سالہ یا ان سے کم عمر کے بچوں میں بھی فیس بک استعمال کرنے کی تعداداس سال 9.3 فیصد کم ہوگی۔ جبکہ 12 سے17 اور 18 سے 24 سالہ نوجوان میں بھی 5.6 اور 5.8 فیصد کی کمی دیکھی جائے گی۔
رپورٹ کا کہنا ہے کہ 'فیس بک بےشک سوشل میڈیا کی مرکزی بنیاد ہے اور اس کے کافی فائدے بھی ہیں لیکن نوجوان صارفین ان فائدوں کے علاوہ اپنی زندگی میں دوسری چیزیں چاہتے ہیں۔'
ون ابرامز کے کہنا ہے کہ'کچھ نوجوان تو اسی وقت سے فیس بک کی جگہ اسنیپ چیٹ اور انسٹگرام کو ترجیح دے چکے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ عمل بڑھتا جائے گا۔'
بالخصوصی اسنیپ چیٹ کو فیس بک کے اس نقصان سے کافی فائدہ ہوگا اور نتیجے میں اس سال 43 فیصد سوشل میڈیا صارفین اسنیپ چیٹ استعمال کریں گے۔
ای مارکیٹر کے مطابق 'نوجوانوں میں اسنیپ چیٹ کی مقبولیت 2011 کے لانچ ہونے کے بعد کافی بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ نئے اور دلچسپ فیچر کا متعارف کروانا ہے۔'
بشکریہ: independent.co.uk