Aaj Logo

شائع 12 فروری 2018 12:09pm

سفر کے دوران فٹ رہنے کے طریقے

لندن: جہاں آج کل ہر انسان اپنی فٹنس کے سب سے زیادہ ترجیح دیتا ہے وہی فٹنس کو سفر کے دوران برقرار رکھنا بھی بےحد ضروری ہے۔ آج ہم آپ کو سفر کے دوران  بھی  ورزش کرنے کے بارے میں بتائیں گے تاکہ آپ کا فٹنس گول برقرار رہے۔

نیو یارک ٹائمز ےک مطابق ایک ٹرینر  اینٹ لانگ کا کہنا ہے کہ'آپ اپنی فٹنس کی سطح کو روڈ پر سفر کرتے ہوئے بھی برقرار رکھ سکتے ہیں اور اس دوران آپ کو جم میں جانے کے بھی ضرورت نہیں۔'

ٹرینر کی جانب سے چند ٹپس جانیئے:

سرگرمیوں کا استعمال کرکے نئی  جگہ کا تجربہ  کریں

اس ٹپس کیلئے  آپ سفر کے دوران روزانہ ایسی جسمانی سرگرمیوں کا چناؤ کرسکتے ہیں  جن سے آپ فٹ رہ سکتے ہیں جیسے موٹر سائیکل چلانا یا پھر پیدل سفر کرنا تاکہ نئی جگہوں کو محسوس کیا جاسکے۔اس کے علاوہ آپ  اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہائے کنگ بھی کرسکتے ہیں ۔

چہل قدمی کرنے والے سفر کا زیادہ استعمال کریں

کوئی بھہ جسمانی سرگرمی یا سفر ایسا نہیں جو پیدل چلنے جیسی عادت کو ٹکر دے سکے۔ پیدل چلتے ہوئے آپ نئے مقامات کو محسوس کرسکتے ہیں اور اردگرد میں ہونے والی چیزوں کو محسوس بھی کرسکتے ہیں۔

سفر کے دوران اچھی خوراک کا انتخاب کریں

کسی بھی ورزش سے پہلے اچھا اور صحت مند ناشتہ کرنا بےحد ضروری ہے۔ ٹرینر کا کہنا ہے کہ سفر کےدوران اچھی اور صحت مند خوراک  لینے سے آپ کے جسم سے کیلوریز ختم ہوجاتی ہے اور آپ پورے دن تندرست اور چست رہتے ہیں۔

کسی بھی جگہیں انتظار کرتے ہوئے اپنے پٹھوں کو سرگرم کریں۔

سفر کے دوران کسی بھی لائن میں لگے ٹکٹ لیتے ہوئے انتظار کرنے سے اچھا ہے کہ آپ چند  ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں کا استعمال کریں۔  جیسے کے لمبی سانسیں لینا یا  ہاتھوں اور پیروں کی ورزش کرنا۔

بشکریہ: deccanchronicle

Read Comments