Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 فروری 2018 01:57pm

سبزی والے سبزیوں کا ذخیرہ کہاں کرتے ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ممبئی:ہم نے بہت سی ایسی فلمیں  اور ڈوکیومینٹریز دیکھی ہیں جن میں  ہمیں یہ دکھایا جاتا ہے کہ سبزی والے کیسی سبزی بیچتے ہیں۔ جیسے فلم'ٹریفک سگنل' میں دکھایا گیا تھا کہ گندے پانی کا استعمال کرکے لوگ سبزیاں صاف کرتے ہیں اور کچھ ٹھیلے والے تو سبزی صاف کرنے کیلئے حد سے گزرجاتے ہیں۔

البتہ پھر بھی جب کبھی ہم باہر جا کر سبزی خریدتے ہیں تو ہم سبزی والوں پر بھروسہ کر ہی لیتے ہیں اور ان کی دی گئی سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکں حال ہی میں ممبئی کے شہر میں سبزی والوں کی ایک ایسی چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر شاید آپ آج کے بعد کبھی کسی ٹھیلے والے سے سبزی خریدنا پسند نہیں کریں گے۔

جی ہا ں! ممبئی لائیو نیوز نے ٹوئٹر پر سبزی والوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سبزیوں کی زخیرہ اندوزی کہا کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ دیکھ کر آپ کو ان سبزیوں والوں سے نفرت ہوجائے گی۔

جی ہاں! یہ سبزی والے اپنی سبزیوں کو  گٹر کے اندر رکھتے ہیں اور جب بیچنی ہوتی ہیں تو وہیں سے سبزیاں نکالتے بھی ہیں۔

اب آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ خوراک ہماری صحت کیلئے کتنی نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔  اسی لئے سبزی خریدنے سے پہلے  ضرور دیکھ لے کہ وہ سبزیاں پکانے یا کھانے لائق ہیں کہ نہیں۔

بشکریہ: اسٹوری پک

Read Comments