انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فلم'پیڈمین' جو کہ ایک سماجی کارکن ارونا چلم موروگاننتھم کی کہانی پر مبنی ہے جنہوں نےخواتین کیلئے سستے پیڈ متعارف کروائے تھے تاکہ ان کے ایک مخصوص ایام کی حفظان صحت کا خیال رکھا جاسکے اسے پاکستان فیڈرل سینسر بورڈ نے کلیئر نس نہیں دی۔سینسر بورڈ کے ممبران کو فلم میں دیا گیا سبق غیر اخلاقی لگا جس کی وجہ سےپورےپاکستان میں فلم'پیڈمین' کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔ فیڈرل سینسر بورڈ کے ممبر اسحاق احمد کا کہنا ہے کہ'ہم اپنے فلم ڈسٹریبیوٹرز کو ایسی فلمیں بیچنے نہیں دیں گے جو غیر مذہبی اور غیر اخلاقی ہو' یہاں تک کے پنجاب فلم سینسر بورڈ نے سیدھا سیدھا فلم دیکھنے سے ہی انکار کردیا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔بشکریہ: زی نیوز
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق فلم'پیڈمین' جو کہ ایک سماجی کارکن ارونا چلم موروگاننتھم کی کہانی پر مبنی ہے جنہوں نےخواتین کیلئے سستے پیڈ متعارف کروائے تھے تاکہ ان کے ایک مخصوص ایام کی حفظان صحت کا خیال رکھا جاسکے اسے پاکستان فیڈرل سینسر بورڈ نے کلیئر نس نہیں دی۔
سینسر بورڈ کے ممبران کو فلم میں دیا گیا سبق غیر اخلاقی لگا جس کی وجہ سےپورےپاکستان میں فلم'پیڈمین' کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔
فیڈرل سینسر بورڈ کے ممبر اسحاق احمد کا کہنا ہے کہ'ہم اپنے فلم ڈسٹریبیوٹرز کو ایسی فلمیں بیچنے نہیں دیں گے جو غیر مذہبی اور غیر اخلاقی ہو' یہاں تک کے پنجاب فلم سینسر بورڈ نے سیدھا سیدھا فلم دیکھنے سے ہی انکار کردیا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔
بشکریہ: زی نیوز