لندن : فیس بک نے حال ہی میں ایک ٹیکنالوجی کیلئےپیٹنٹ فائل کی ہے جس کے زریعے فیس بک خود بخود صارفین کی مالی حالت کا پتا لگا سکتا ہے جسے تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ 'ورکنگ کلاس'، 'مڈل کلاس' اور 'اپر کلاس'۔
پیٹنٹ کے مطابق فیس بک چاہتا ہے کہ وہ ایک ایسا سسٹم بنائے جس کی مدد سے اسےصارفین کی تمام ذاتی معلومات فراہم ہو سکے جس کے زریعے ان کی سماجی معاشی حالت کا پتا لگایا جاسکا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پیٹنٹ میں لکھا گیا ہے کہ'صارفین کی سماجی معاشی حالت کا اندازہ لگانے سے فیس بک ٹھرڈ پارٹی کی مدد کرسکتا ہے جس کی وجہ سے وہ صارفین کی مالی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر صارفین کو الگ الگ اشتہار دکھا سکیں گی'۔
اس کے علاوہ فیس بک یہ بھی چاہتا ہے کہ اسےصارفین سے متعلق دوسری معلومات بھی فراہم ہو جیسے صارفین کون سا فون استعمال کررہا ہے، گھر میں ایک انٹرنیٹ پر کتنے فون چلتے ہیں، صارفین کہا کہا سفر کرتا ہے اور دیگر معلومات۔
بشکریہ: زی نیوز