بالی ووڈ ادکارہ سونالی باندرے سلور اسکرین پر ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں انھوں نے سو سے زائد فلموں میں ادکاری کا مظاہرہ کیا البتہ اب ان کا بولی وڈ انڈسٹری میں وجود ختم ہوچکا ہے۔
اداکارہ وہ تیلگو، مراٹھی، تامل اور ہندی فلموں کی معروف ادکارہ کے طور پر شہرت رکھتی ہیں بطورماڈل انھوں نے شو بز کی دنیا میں قدم رکھا،ان کا بطور ماڈل انتخاب اسٹار ڈسٹ ٹیلنٹ سرچ سے ہوا جس کے بعد انھوں نے مختلف پروڈکٹ میں برانڈ ایمبیسٹر کام کیا۔ 1994 میں انھیں فلم ’’آگ‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جس کے ہیرو گووندہ تھے، انھیں پہلی ہی فلم سے شہرت حاصل ہوئی جب کہ فلم ’’دل جلے‘‘ جو1996میں ریلیز کی گئی درمیانہ درجہ کی فلم ثابت ہوئی ، عامر خان کے ساتھ ان کی فلم ’سرفروش‘ ایک کامیاب فلم تھی جسکے بعد ان کی فلم’ زخم‘ اور’ڈپلیکیٹ‘ بھی کامیاب رہیں، سونالی 1975کو بھارت کے شہر مہاراسٹر میں پیدا ہوئیں، سونالی کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا کہ جنھوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں بھارت کے تمام مشہور خانز ہیروز کے ساتھ کام کیا۔
ان میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، سیف علی خان شامل ہیں جب کہ اجے دیوگن، سنجے دت، انیل کپور،سنیل شٹھی،اکشے کمار بھی ان کے ساتھ بطور ہیرو شامل رہے ہیں،ان کی مشہور فلموں میں آگ، ناراض، غدار، ترازو، قیمت، ہم سے بڑھ کر کون، میجر ساحب، دل ہی دل میں، جس دیش میں گنگا بہتی ہے، لجا، لو کے لیے کچھ بھی کرے گا، چوری چوری جب کہ2013میں ان کی فلم ون سپون اے ٹائم ان ممبئی شامل ہے، سونالی بیندرے نے 50ویں فلم فئیر ایوارڈ میں میزبانی کے فرائض انجام دیئے جب کہ وہ 4بار انڈین آئیڈل میں بطور جج بھی فرائض انجام دے چکی ہیں جب کہ انھوں نے متعدد ٹیلی ویژن شوز میں بھی بطور کمپئیر کامیاب رہی ہیں۔
لیکن 2003 کے بعدسے یہ اداکارہ فلم انڈسٹری سے دور ہوتے ہوئے دکھائیں دیں اور ان کی حالیہ تصاویر دیکھ کر تو آپ ان کو پہچان بھی نہیں سکیں گے۔
وہ اپنی حالیہ تصاویر میں موٹی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے چہرے سے وہ پرانی رونق بھی غائب ہوچکی ہے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ دوسرے تجربہ کار اسٹارز کی طرح سے انہیں بھی فلم انڈسٹری میں واپس دیکھیں گے۔