Aaj Logo

شائع 02 فروری 2018 08:13am

میچ کے دوران کس انٹرنیشنل کرکٹر پر بجلی گر ی؟

کرکٹ کے میدان میں کافی حادثے دیکھے گئے ہیں، جن کی ویڈیو ہر دوسرے دن ہمیں انٹرنیٹ پر مل جاتی ہے۔ کبھی کسی بلے باز کے منہ پر گیند لگ جانا تو کبھی کسی امپائر کا ذخمی ہوجانایا پھر فیلڈنگ کرتے ہوئے بڑی طرح چوٹ لگ جانا البتہ  قدرتی حادثے کرکٹ کی تاریخ میں کافی کم دیکھے گئے ہیں۔

 اگر ہم آپ کو یہ بتائیں کے  کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار اچھے موسم کے باوجود ایک انٹرنیشنل کھلاڑی پر بجلی گر گئی تو کیا آپ مانیں گے؟ چلے ہم آپ کو اس واقعہ کے بارے میں بتاتے ہیں۔

سال 2003 میں جمیکا میں کھیلے  جانے والے  میچ  کے دوران ویسٹ انڈیز کھلاڑی مارون ڈیلین پر بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔  ٹرینیڈاڈ سے تعلق رکھنے والے  فاسٹ بولر  مارون ڈیلین نے ویسٹ اندیز کیلئے 1997-1996 اور 2004-2003 کے درمیان کرکٹ  کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 38 انٹرنیشنل ٹیسٹ میچوں میں 131 وکٹیں حاصل کیں۔

مارون  کے ہمراہ  فرنیکس ٹھومس پر  بھی میچ کےدوران بجلی گرنے  کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ اس وقت آسمان پر کوئی بادل نہ تھا۔

یہ واقعہ  اکتوبر 2003 میں کنگسٹن میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔  ٹرینیڈ اینڈ ٹاباگواور ونڈورڈ آئی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے ون ڈے میچ کو اس حادثے کے فوراً بعدروک لیا گیا۔

Read Comments