دنیا میں فٹبال کے بعد سب سے زیادہ فولو کیا جانے والا اسپورٹس کرکٹ ہے تو چلیں آج اسی کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے ملک میں ہر انسان کرکٹ دیکھنا پسند کرتا ہے خاص طور پر ٹی20 فارمیٹ۔ البتہ یہاں کچھ ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو کرکٹ کے زیادہ شوقین نہیں ہوتے پھر بھی اگر میچ میں کوئی دلچسپ بیٹنگ یا بولنگ دیکھنے کو ملے تو وہ ضرور دیکھتے ہیں اور یاد رہے کہ میچ کو دلچسپ بنانے میں سب سے بڑا ہاتھ کھلاڑیوں کے بعد جواری اور سٹے باز وںکا ہوتا ہے جو میچ فکس کرواتے ہیں۔ میچ فکسنگ کی وجہ سے بی سی سی آئی اب تک آئی پی ایل میں کھیلے جانےوالی دو ٹیموں اور ان کے مالک پر پابندی لگا چکے ہیں کیونکہ تحقیقات کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی اور مالک میچ فکسنگ میں ملوث تھے۔ حال ہی میں دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی 20 لیگ کے ایک میچ میں ایسی وکٹیں گرنے کی ایسی ویڈیو دیکھی گئی جس پر آئی سی سی نے فوراً تحقیقات شروع کردی۔ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 انجومن آل اسٹار لیگ سیریز کے چوتھا میچ دبئی اسٹارز اور شارجہ ووریئر کے درمیان 24 جنوری کو کھیلا گیا۔ شارجہ ووریئر 20 اوورز میں صرف 135 رنز بنا سکی جبکہ دبئی اسٹار کی پوری ٹیم 46 رنز بنا کر پولین واپس لوٹ گئی۔ جس کے بعد دوسری اننگز کی ویڈیو انٹرنیٹ پر فوراً وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی اسٹار کے بلے باز جان بوجھ کر اپنی وکٹیں گنوا رہے تھے۔ وکٹوں میں 3 رن آوٹ اور 5 اسٹمپ آؤٹ شامل تھے جس کی ویڈیو دیکھ کر آپ خود دنگ رہ جائیں گے۔ The ICC Anti-Corruption Unit is investigating a match from the Ajman All Stars League recently played in the UAE Here’s some match footage 😳pic.twitter.com/azU1Cr86e0 — The Cricket Paper (@TheCricketPaper) January 30, 2018 اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آئی آئی سی نے فوراً تحقیقات کرنے کا فیصلہ لے لیا جبکہ آئی سی سی اے سی یو کے جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑیوں سے بات کررہے ہیں اور تحقیقات کا نتیجے وہ جلد ہی سامنے لے آئیں گے۔