دنیا میں طرح طرح کے فیسٹیول مناتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں جہاں کچھ فیسٹیول آپ کو متاثر کرتے ہیں وہیں کچھ تقریبوں کی بنیاد مذہبی سطح سے ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے عجیب و غریب فیسٹیول کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کا حصہ انسان نہیں بلکہ جانور ہوتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے شہر لوپ بوری میں ہر سال 25 نومبر کو بندروں کیلئے بوفے تقریب رکھی جاتی ہے، جی ہاں! یہ تقریب 1989 سے چلی آرہی ہے جس میں بے شمار جنگلی بندروں کے کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے جبکہ شہریوں کا ماننا ہے کہ بندروں کو کھانا کھلانا سے سیاحوں کی قسمت بدل جاتی ہے۔