Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2018 08:05am

کیا آپ بھی ٹرین میں ان 6 قسم کے لوگوں سے مل چکے ہیں؟

ریل وے ٹرپ انسان کیلئے ہمیشہ ایک یادرگار سفر رہتا ہے اورہمیں یقین ہے کہ  آپ  نے بچپن میں ٹرین کا سفر ضرور کیا ہوگا۔  دن کے وقت برٹھ کی کھڑکیوں سے سر نکال کر ہوا کو محسوس کرنا ، رات میں اسی کھڑکی کو ٹھنڈ کی وجہ سے بند کردینا ، راتوں رات دوستوں کے ساتھ باتیں کرنا اور ٹرین کے شور سے ڈر لگنا  یہ تمام چیزیں ہمارے لیے بچپن کا ایک اہم حصہ ہے جنہیں یاد کرکے آج ہم ہنستے ہیں۔

البتہ ٹرین میں سفر کرنے کا  مزہ صرف یہی ختم نہیں ہوتا بلکہ ٹرین میں سفر کرنے کا سب سے اہم حصہ  نئے لوگوں سے ملنا   اور ان کے ساتھ سفر کرنا۔  یہ ایک ایسا تجربہ ہے جہاں مختلف لوگ  ایک ہی ٹرین  میں ملتے ہیں اور سفر کے دوران اپنی اچھی اورعجیب  عادتوں سے ایک دوسرے  کو متاثر کرتے ہیں۔

تو چلیں آج ہم آپ کو ٹرین میں ملنے والے چند قسم کے لوگوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

خراٹے لینے والے حضرات

ایسا ہمیشہ کیوں ہوتا ہے کہ ٹرین میں سب سے پہلے وہی سوجاتے ہے جسے خراٹے مارنے کی عادت ہوتی ہے۔ ٹرین کا سفر ایک ایسا سفر ہے جس میں آپ کو لگ پتا جاتا ہے کہ 'انسومنیا' کس چیز کا نام ہے۔ سامنے والے حضرات کے خراٹوں کی وجہ سے آپ پورا سفر نیند نہیں کرپاتے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ وہ جب اٹھتے ہیں تو یہ پوچھتے ہیں کہ 'تم پوری رات کیوں نہیں سوئے؟' لیکن اب آپ کیا کہہ سکتے ہیں کیونکہ آپ کو ابھی بھی ان کے ساتھ طویل راستہ گزارنا ہے۔

شہری سیاست دان

کبھی آپ نے کسی سینئر شہری کے ساتھ برٹھ شیئر کی ہے جو صرف ملک کے مستقبل کے بارے میں ہی بات کرتے رہتے ہوں؟ اگر ٹرین میں آپ کو گورنمنٹ کے کوئی ریٹائر شخص مل جائیں تو  ملک کی بڑائیاں اور مستقبل کی  کہانیاں سننے کیلئے تیار ہوجانا۔ یہ کوئ خراٹے مارنے والے انکل تو نہیں لیکن یہ  آپ کو 24 گھنٹہ اپنی بات سناتے رہیں گے جس کی وجہ سے آپ سکون سے نہ ہی بیٹھ سکیں گے اور نہ ہی سو سکیں گے اور یہاں آپ کو احساس ہوگا کہ کسی طرح ٹائم مشین کا استعمال کرکے یہ سفر سے آگے چلے جاؤں۔

کھانے کے شوقین

یہ وہ حضرات ہیں جو ریل وے کی طرف سے دیے گئے کھانے کے بارے میں ہر وقت شکایت کرتے رہیں گے اور اس کے باوجود وہ انہی سے کھانے کی اشیاء منگاتے رہیں گے اور پھر شکایت کرتے جائیں گے۔ اس حالت میں اگر انسان کا سر درد نہ ہو تو  سمجھ لے کہ آپ انہی میں سے ایک ہیں۔

جعلی گلوکار

اگر آپ کو بیک وقت ہر قسم کے میوزک سننے کا شوق ہے تو ابھی ٹرین کی ایک ٹکٹ لے لیں کیونکہ ٹرین میں اگر آپ کو ٹرین میں کسی ایسے شخص کے ساتھ برٹھ شیئر کرنی پڑگئی جو پورا سفر لاؤڈ اسپیکر میں گانتے سنتے رہے اور ساتھ میں  اپنی بے سری آواز میں اسی گانے کو گاتے بھی  رہیں گے،جس کی مدد سےآپ ان چند گھنٹے کے سفر میں ہر قسم کے گانیں سن لیں گے۔

خاندانی لوگ

ٹرین میں ایسے لوگ بھی سفر کرتے ہیں جنہیں اپنی آزادی  بلکل نہیں پسند ہوتی بلکہ وہ ایک ساتھ کھاتے ہیں، ساتھ ہنستے ہیں، ساتھ رہتے ہیں او ساتھ سفر کرتے ہیں بلکل ایک   'ہیپی فیملی ' کی طرح۔ ایسے لوگوں کی صرف ایک بات اچھی ہوتی ہے کہ انہیں دیکھ کر ہمیں ہمارے بچپن میں  خاندان کے ساتھ گزارے گئے تمام ٹرپ یاد آجاتے ہیں البتہ  جب آپ بڑے ہوجاتے ہیں تو آپ کو کچھ وقت آزادی کے چاہیے ہوتے ہیں۔

کام کرنے والے لوگ

آپ کا ٹرین میں ایسے لوگوں سے ضرور واسطہ رہا  ہوگا جو  24 گھنٹہ آپ سے اپنے بارے میں   بات کرتے رہتے ہوں گے، چاہے وہ ان کی نجی زندگی ہو ےیا پروفیشنل۔ اگر وہ آپ کے سامنے کام کررہے ہیں تو وہ آپ کو اپنے بچپن سے لے کر اب تک کے کئے گئے تمام کارناموں کے بارے میں گفتگو کریں گے اور یہاں تک کے وہ ایک انجن انسان کو  اپنے آفس کا کارڈ بھی پکڑا دیں گے۔

Read Comments