Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جنوری 2018 11:14am

اب فلم 'پدماوت' کی وجہ سے سنیما جانا بھی خطرے سے خالی نہیں

بےشمار تنازعات اور احتجاج کے بعد سنجے لیلا کی فلم 'پدماوت ' 25 جنوری کو بھارت کے سنیما کی زینت بنے میں کامیاب ہوگئی البتہ فلم کے ریلیز ہونے کے بعد بھی لوگ  بھارت کے سنیما گھر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔  فلم کے ریلیز ہونے سے قبل گروگرم  ضلع مجسٹریٹ میں سیکشن 114 عائد کردیا گیا ،اس سیکشن کے اطلاق سنیما حال سے 200 میٹر دور تک  کیا جائے گا۔

سیکشن 114 کے مطابق سنیما حال کے 200 میٹر دور تک  چار لوگوں سے زیادہ  افراد ایک ساتھ کھڑے نہیں رہ سکتے۔

اس سیکشن کو فالو کرنے کیلئے  پولیس کو سنیما حال کے باہر کھڑا رکھا گیا ہے اور کسی بھی افراد کو یہ سیکشن توڑتے ہوئے دیکھا گیا تو اسے 188 سیکشن کے مطابق 6 سے8 مہینہ تک کی سزا سنائی جائے گی۔  

واضح رہے کہ بولی وڈ کی دنیا میں ایسا پہلی بار ہوا ہوگا کہ ناظرین کی حفاظت کیلئے سنیما گھر کے باہر پولیس  کی مدد لی گئی ہو۔

بشکریہ: اسٹوری پک

Read Comments