Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2018 06:12am

دی گئی چابیوں میں سے ایک چابی چنیں اور اپنی شخصیت کے بارے میں جانیں

آپ کے لاشعوری زہن میں  ایسے دروازے موجود ہوتے ہیں جن کے راستوں  سے آپ بےخبر ہوتے ہیں اور اگر  ان راستوں کو پہچان لیا جائے تو آپ اپنے آپ کو بھی پہچان سکتے ہیں۔  زہن اور شخصیت کو جاننے کیلئے  بہت سارے  معمے  اور پزلز  ڈیزائن کیے جاچکے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے لاشعوری زہن کو سمجھ سکتے ہیں۔

اسی طرح ماہر نفسیات کی جانب سے ڈیزائن کردہ معمہ ہم آپ کے سامنے پیش کرنے جارہے ہیں۔ اوپر دی گئی تصویر میں 6 قسم کی چابیاں ہیں ان میں سے کوئی ایک چنے اور اس کے بعد اپنی شخصیت  کے بارے میں  جانے۔

پہلی چابی

 یہ بہت مختلف چابی مانی جاتی ہے کیونکہ اس میں کافی عجیب کٹس دکھائی دیتے ہیں۔ اگر اپنے یہ چابی چنی ہے تو اس کا مطلب  آپ کافی بہادر ہیں اور آپ  کے دماغ میں جو بات ہوتی ہے  وہ آپ خود پر بھروسہ رکھ کر کردیتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس چاپی کی ایک خاصیت یہ ہے کہ  اس میں بےشمار کٹس  دکھائی دیتے ہیں جس کا یہ مطلب ہوا کہ آپ اس چیز سے لاعلم ہیں کہ اس چابی سے زندگی کے کون سے دروازے کھلے گے لیکن اس کے باوجود آپ کوشش کرتے ہیں اور اپنی زندگی  میں بغیر ڈرے نئی چیزوں کو شامل کرتے ہیں۔

دوسری چابی

 یہ چابی زندگی کے ہر وہ دروازے کھول سکتی ہے جو آپ چاہتے ہیں۔ یہ سب سے خوش قسمت ترین چابی بھی کہا جاتا ہے۔  اس کا مطلب یہ ہوا کہ  آپ ایک زہین اور خوش قسمت انسان ہیں، آپ کی بہادری کی وجہ سے کوئی آپ کو اوپر حاوی نہیں ہوسکتا۔ وعدوں کو پورا کرنا  اور اپنی آزادی سے محبت کرنا آپ کی صفت ہے۔

تیسری چابی

 اگر آپ نے اس چابی کا انتخاب کیا ہے تو  اس کا مطلب آپ عملی زندگی پر  زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ پرتعیش زندگی کو آپ اتنی اہمیت نہیں دیتے اور عملی صلاحیتوں سے زندگی کے اہم دروازے  کھولتے ہیں۔  آپ کی طاقت اور منطق  سوچ آپ کی صلاحیتوں میں سے ایک ہے البتہ اس کا یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ کبھی کبھار آپ کمزور بھی پر جاتے ہیں اور زندگی کے مسائل میں نازک پڑجاتے ہیں۔

چوتھی چابی

یہ چابی  پرستان کی چابیوں سے ملتی ہے جسے بڑی خوبصورت ڈیزائن سے بنایا گیا ہے۔ اگر آپ نے اس چابی کا انتخاب کیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ  تخیلاتی انسان ہیں اور اپنے خوابوں پر بھروسہ رکھتے ہیں۔  تخلیقی قوت آپ کو کسی بھی مسائل سے گزارنے میں مدد کرتی ہے۔ البتہ  چابی کا نچلا حصہ آپ کی انوکھی شخصیت کے بارے میں بتاتے ہے کہ آپ عام لوگوں سے بےحد منفرد ہیں لیکن کبھی کبھار آپ کا اس انوکھے پن کی وجہ سے لوگ آپ کو غلط سمجھنے لگتے ہیں۔

پانچھویں چابی

 چابی میں موجود 4 خانہ یہ بتاتے ہیں کہ   آپ ایک خوش مزاج انسان ہیں جو زندگی  میں مثبت چیزوں پر اپنی توجہ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ  ایک آسان انسان کی طرح اپنی زندگی گزارتے ہیں اور کسی بُرے  خیال کو اپنے زہن میں شامل نہیں ہونے دیتے البتہ  اس بات کا ضرور خیال رکھیں کے آپ کے اس خوش مزاج رویہ  سے لوگ آپ کافائدہ نہ اٹھائیں۔ کیونکہ پر امیدی کبھی کبھار زندگی کی حقیقی تصاویر کو ڈھنڈلا کردیتی ہے اور آپ کو مصیبت میں پھنسا دیتی ہے۔

چھٹی چابی

اس چابی کو 'کلاسک کی' بھی کہتے ہیں جس کا یہ مطلب ہوا کہ آپ  اچھے احساس اور اچھی سمجھ کے مالک ہیں۔  آپ میں چیزوں کو صحیح توجہ دینے کی طاقت ہے  جس کی وجہ سے آپ زندگی کے بہت سارے اہم دروازے کھول لیتے ہیں۔  البتہ اس کا مطلب یہ بھی ہے  آپ ایک بھروسہ مند انسان ہیں  اور اگر آپ کا کوئی دل تورتا ہے تو آپ کو وہ بلکل پسند نہیں آتا۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا

Read Comments