ہم سب ہمیشہ سےاپنے پسندیدہ اسٹارز کے لائف اسٹائل پر عمل کرنے کیلئے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ ان کے کپڑوں سے لے کر ان کی پسندیدہ غذائیں ہم پسند کرنے لگتے ہیں اور ان چیزوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بناتے ہیں۔ رہی بات کھانے کی ، تو کوئی سلیبریٹی کتنا ہی مقبول ہوں وہ اپنے کھانے کی پسند دوسروں سے نہیں چھپاسکتااور کہا جاتا ہے کہ آپ ایک انسان کی شخصیت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ وہ کھانے میں کیا کھاتا ہے۔ تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کے پسندیدہ اسٹارز کن غذاؤں کو پسند کرتے ہیں۔ عامر خان ایٹ ایسٹ انڈین کے مطابق بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو مغلئی ڈش کھانا بےحد پسند ہے۔ اکشے کمار فٹ اور خوبصورت اداکار اکشےکمار پنجابی گھر سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں پنجابی گھر کا بنا کھانا ہی اچھا لگتا ہے خاص طور پر ہری کڑی۔ عالیہ بھٹ عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ'کسے معلوم تھا کہ مگرناشپاتی(اواکادو) کے ساتھ ڈبل روٹی، ٹماٹر اور انڈا مجھے اچھا محسوس کرنے میں مدد کرسکتا تھا' این ڈی ٹی وی فوڈ کے مطابق عالیہ کو چائے ، دہلی کی چاٹ، رسگلہ، گجراتی اور چائنیز فوڈ پسند ہیں۔ انوشکا شرما انوشکا شرما الو ٹکی، ڈھی بڑے، پاپڑی چاٹ شوق سے کھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں اپنی ماں کے ہاتھ کا بٹر چکن، کھچری اور سوپ بےحد پسند ہے۔ دپیکا پدوکون دپیکا کو ساؤتھ انڈین کھانے ، اوپما ڈوسا، چاکلیٹ، شوشی اور سبزی کے شربت بےحد پسند ہے۔ ہریتھک روشن ہریتھک روشن ایک ہی وقت میں درجن سموسے کھا سکتے ہیں اور انہوں نے اس بات کا ذکر کئی دفعہ میڈیا سے بھی کیا ہے۔ کترینہ کیف انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف بلیک کافی کے علاوہ زندہ نہیں رہ سکتی۔ اس کے علاوہ انہیں کھیر بےحد پسند ہے۔ پریانکا چوپرا آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کے غنڈے کی اداکارہ پریانکا چوپرا کو شیرینی ڈش بہت پسند ہے۔وہ ریڈ ویلویٹ کیک، ہاٹ چاکلیٹ فج کیک اور جلیبی شوق سے کھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ برگر اور فرینچ فرائز ایک ساتھ مجھے کھانا پسند ہے۔ رنبیر کپور