Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2018 09:28am

دورانِ حمل صبح سویرے ہونے والی قے اور متلی کا فائدہ

حاملہ خواتین کو متلی کی شکایت رہتی ہے، جسے وہ صرف ایک تکلیف دہ عمل اور مصیبت سے زیادہ نہیں سمجھتیں۔ لیکن یہ پڑھنے کے بعد قے اور تلی کے بارے میں ان کا نظریہ بالکل بدل جائے گا۔ کیونکہ سائنس دانوں نے دوران حمل متلی کا وہ فائدہ بتا دیا ہے جس کا آپ نے سوچا بھہ نہ تھا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائن سدانوں کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کے جسم میں ہارمونز کی مقدار بہت زیادہ پیدا ہونے لگتی ہے،  جو متلی اور قے کا سبب بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: حاملہ خاتون کا خون کسی مرد کو لگا دیا جائے تو کیا ہوگا؟ سائنس دانوں نے خبردار کردیا

ریسرچ کے مطابق قے آنا اور متلی ہونا اس بات کی علامت ہیں  کہ رحمِ مادر میں موجود بچے کو آکسیجن اور نشوونما کیلئے دیگر ضروری  اجزاء وافر مقدار میں میسر آ رہے ہیں اور رحم مادر سے فاضل مادوں کا بہتر اخراج ہورہا ہے.

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ریڈنگ کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر خواتین کی اس حالت کا ذمہ دار اینڈوکینن (Endokinin)نامی ہارمون ہوتا ہے،  جو دماغ پر اس انداز میں اثرانداز ہوتا ہے کہ وہ متلی محسوس کرنے لگتا ہے اور قے آنی شروع ہو جاتی ہے.

یہ بھی پڑھئے: پیدائشی طور پر حاملہ انوکھا نومولود بچہّ

تاہم یہ اس بات کی بھی علامت ہوتی ہے کہ رحم مادر کی طرف خون کا بہاﺅ بہترین ہو رہا ہے،  جس سے بچے کو آکسیجن اور ضروری غذائی اجزاء بخوبی مل رہے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر فلپ لوری نے کہا کہ خواتین کی متلی اور قے وغیرہ کی شکایت حمل کے 16 سے 20 ہفتوں میں ختم ہو جاتی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں امید ہے ہماری اس تحقیق سے حاملہ خواتین کو نفسیاتی طور پر کچھ آرام ملے گا.

Read Comments