کیا آپ جانتے ہیں پاکستان کے حوالے سے اکثر متنازعہ بیانات دینے والے رشی کپور نے ایک فلم کے گانے کے لئے لیڈیز پتلون پہنی تھی؟ جی ہاں! سننے میں تو یہ کافی عجیب لگتا ہے مگر یہ سچ ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کی ابتداء میں ایک گانے کو فلماتے ہوئے لیڈیز پتلون پہنی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: رواں سال آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے،رشی کپور رشی کپور کے حوالے سے یہ بات مشہور ہے کہ وہ ہر طرح کے معاملات میں اپنا ردعمل دینے میں ہچکچاتے نہیں ہیں اور اگر کہیں غلطی ہوجائے تو اسے فوراً مان بھی لیتے ہیں۔ لیڈیز پتلون پہننے کے پیچھے کہانی کچھ اس طرح ہے کہ موشمی چیٹرجی کے ہمراہ زہریلا انسان فلم کے گانے 'او ہنسینی' کے لئے شوٹنگ کررہے تھے تو اسی دوران فیشن ڈریسرز نے رشی کپور کے پاجاموں میں ایک غیر معمولی چیز کو نوٹ کیا۔ تاہم رشی کپور اس بات سے بے خبر انہی دونوں پتلونوں میں گانے کو شوٹ کرنے میں مصروف رہے۔ رشی کپور اپنی اسٹائلنگ اور فیشن کا مکمل دھیان رکھتے تھے اسی لئے وہ اپنے لئے شوٹنگ کے کپڑے بھی خود ہی لینے جایا کرتے تھے۔ ایک روز وہ شوپنگ کے لئے گئے تو انہیں دو ٹائٹ فٹنگ پتلونیں پسند آئیں۔ یہ دونوں پتلونیں انہیں اس قدر پسند تھیں کہ شوٹنگ کے دوران بھی پہننے کا فیصلہ کرلیا۔ گانے کی شوٹنگ کے بعد ایک ڈریس مین نے اس بات سے آگاہ کیا کہ رشی کپور کی پتلون کی زِپ ایک سائیڈ پر ہے جبکہ مردانہ پتلونوں میں یہ زِپ سامنے کی جانب ہوتی ہے۔ یہ گانا لیڈیز پتلون میں ہی ریلیز بھی کردیا گیا۔ اس واقعے کا ذکر رشی کپور اکثر کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں بھی اس واقعے کو مینشن کیا۔ Thanks to bollywoodlife