روز گل کا شمار بھی انہیں خواتین میں ہوتا ہے جن کو داڑھی کے مسئلے کا سامنا ہے۔ تاہم دوہزار سولہ میں انہوں نے مکمل طور پر داڑھی رکھنے کا فیصلہ کیا اور بتایا کہ اب روز گل خود میں پہلے کےموازنے میں زیادہ نسوانیت محسوس کرتی ہیں۔ روز گل کو اس مسئلے کا سامنا تیرہ سال کی عمر سے کرنا پڑا جب ان کی داڑھی کے بال اچانک تیزی سے بڑھنا شروع ہوگئے۔
اپنے ایک انٹرویو میں روز نے بتایا کہ تاہم اسکول کے دوران انہوں نے اپنے بالوں کے مسئلے کو کامیابی سے چھپا کر رکھاتاہم اس دوران روز نے کسی بھی نوعیت کی پارٹیز میں جانے سے گریز کیا۔
لیکن اب روز گل کا کہنا ہے کہ وہ خود میں پہلے کے موازنے میں زیادہ نسوانیت محسوس کرتی ہیں اور اسکا کسی بھی طرح ان کی ظاہری دکھاوٹ سے تعلق نہیں ہے ، روز گل نے مزید بتایا کہ اس کا تعلق ان کے اپنے آزادانہ رویئے سے ہے ۔ اور یقینی طور پر خود کو خاتون اور دلکش محسوس کرتی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں روز گل کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام اکاونٹ پر سب سے زیادہ ردعمل اور تعریف ان کی اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے پر ہوتی ہے۔
Courtesy: indy100