Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2018 07:00am

پھلوں کے شیدائی کی انوکھی بارات

شادی کی تقریب  دولہا اور دلہن  کیلئے بےحد معنی رکھتی ہے۔  جہاں دولہن شادی کے جوڑے سے لے کر ہاتھوں کی مہندی تک  سجی ہوئی ہوتی ہے وہی دولہا اپنی شیروانی پہن کر اپنی سجی ہوئی گاڑی میں ہال پہنچتا ہے جس کے بعدشادی کی تقریبات شروع کی جاتی ہے۔

یہ تمام چیزیں ہر انسان کی نظر سے گزرتی  ہے اور یہ سب دیکھ کر انسان اپنی شادی کے بارے میں ضرور سوچتا ہے۔

شادی کی تیاری کیلئے لوگ ایسی گاڑی کا انتخاب کرتے ہیں جو دکھنے اور چلنے میں دونوں اچھی ہوں اور عموماً لوگ دولہا اور دولہن کی گاڑی کو پھولوں سے سجاتے ہیں۔

البتہ حال ہی میں پاکستان کے ایک شہر میں عجیب و غریب شادی  کی تقریب کا منظر دیکھا گیا جہاں دولہے کی گاڑی کو روایتی پھولوں سے نہیں بلکہ پھلوں سے سجایا گیا تھاجہاں جوڑوں نےشادی کی  گاڑی میں  سجاوٹ کیلئےکیلے ، سیب ،انار،تربوز اور دیگر پھلوں کا استعمال کیا تھا۔

Read Comments