Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 جنوری 2018 06:17am

بینک ڈکیتی کی انوکھی وجہ

انتظامیہ کے مطابق ایک شخص نے اوہایو کا ایک بینک میں دکیٹی کی تاکہ وہ ان پیسو سے اپنی  منگیتر کو شادی کی انگوٹھی دے سکے۔

ہیملٹن  جرنل نیوز رپورٹر کے مطابق 16 دسمبر کو 36 سالہ نوجوان دسٹن  پیڈرسن کوٹرینٹن میں بینک لوٹنے کی وجہ سے سزا سنائی گئی۔

پولیس کے ریکارڈ سے یہ پتا لگا ہے کہ پیڈرسن نےبینک سے دکیٹی کی جس کے ایک گھنٹے بعد اس نے 4 ہزار 500 ڈالر   کی ایک شادی کی انگوٹھی خریدی۔

ٹرینٹن پولیس کے جاسوس نے بدھ کو کورٹ میں بتایا گیا کہ بینک میں 8 ہزار 800 ڈالر کی ڈکیٹی کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیڈرسن کی شناخت اس وقت کی گئی  جب 6 دن بعد دوسرے بینک میں ڈکیٹ نے  پیڈرسن جیسی  ٹوپی پہنی تھی۔ البتہ پیڈرسن نے بینک میں ڈکیٹی کرنے سے انکار کردیا اور بتایا کہ یہ کسی اور کی تصاویر ہیں جو ڈکیٹی کرتے وقت پائی گئی ۔

بشکریہ: اے بی سی نیوز گو

Read Comments