Aaj Logo

شائع 28 دسمبر 2017 05:31am

گرین کافی: وزن گھٹانے کا تیز اور موثر ترین زریعہ

اگر آپ موٹاپے سے پریشان ہیں اور وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے  ہیں، لیکن کسی وجہ سے  ڈائٹ پلان  یا ورزش  نہیں  کرسکتے،  تو یقیناًایسے میں  گرین کافی کا استعمال آپ کےلئے بہت مددگار ثابت ہوگا ،گرین کافی وزن کم کرنے کا ایک نیا اورنہایت ہی عمدہ طریقہ ہے۔ ساتھ ہی اس کا استعمال آپ کی جلد اور بالوں کوبھی  خوبصورت بناتا ہے۔

یہاں آپ کو گرین کافی کے پانچ ایسے فوائد بتا رہے ہیں جو آپ کی صحت کو  بہتر کرسکتے ہیں۔

٭ میٹا بولزم  کو بڑ ھاتی ہے

گرین کافی بینز میں  کلوروجینک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو  میٹابولزم کو بڑھاتا ہے۔اس کا استعمال  جگر سے گلوکوز کی  زائد مقدار کو خون میں شامل ہونے سے روکتا ہے۔  اس عمل کے دوران ہمارےجسم میں موجود  چربی کے خلیوں کا م خاتمہ  ہوتا ہے  تاکہ  جسم میں گلوکوز  کی   ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

٭اضافی چربی کا خاتمہ کرتی ہے

گرین کافی کے استعمال کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ جسم میں موجود  اضافی چربی کو پگھلاتا ہے۔گرین کافی بینز میں بھاری مقدار میں وٹامن اور منرلز پائے جاتے ہیں جس کا استعمال غذائیت کی ضروری سطح کو برقرار رکھتا ہے  جبکہ غیر ضروری چربی اور کیلوریز کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔

٭بے وقت بھوک سے بچاتی ہے

وزن کم کرنے کے دوران سب سے بڑامسئلہ بے وقت کی بھوک کو قابو کرنا ہوتا ہے ، گرین کافی بے وقت  کی بھوک کو روکنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ اس کے استعمال سے آپ  بےوقت کی  بھوک اور اضافی وزن سے چھٹکارا حاصل کرسکتےہیں ۔

٭ ایک قدرتی ڈی ٹوکسیفائرہے

گرین کافی کو  ایک قدرتی  ڈی ٹوکسیفائر سمجھا جاتا ہے،جو آپ کے جسم میں موجود  زہریلے مادوں، اضافی چربی اور مضر صحت کولیسٹرول کا خاتمہ کرکے  اسے قدرتی طور پر صاف کرتی ہے۔

٭توانائی بڑھانے کا قدرتی زریعہ ہے

گرین کافی میں کیفین  پایا جاتا ہے  اس سے  جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے، جس کی وجہ سے آپ پورا دن  زیادہ فعال اور چاک وچوبند  رہ سکتے ہیں  ،اور اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں زیادہ اچھے طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں۔

بشکریہ TOI

Read Comments