Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2017 04:40pm

انڈیا:98سالہ بزرگ نے بلا آخر ماسٹر زکی ڈگری حاصل کر لی

بِہار کے98 سالہ بوڑھے آدمی راج کمار ویشیا نے یہ ثابت کردکھایا کہ سیکھنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی کیونکہ راج کمار نے حال ہی میں  نالنڈا اوپن یونیورسٹی سے پوسٹ گریجیوٹ ڈگری حاصل کرلی ہے۔

انہیں پٹنہ  کی ایک نالنڈا اوپن یونیورسٹی میں  گورنر  گنگا پراساد کے ہاتھوں معاشیات کی ماسٹر ڈگری دی گئی۔

اٹھانویں سال کی عمر میں بھی راج کمار کو خود پر بھروسہ تھا جس کی وجہ سےانہوں نے معاشیات کی ماسٹر ڈگری کیلئے داخلہ لے لیا  اور یو انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی۔  ان کی اس کہانی نے کافی لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے اپنا گریجیوشن  1940 میں مکمل کیا تھا جس کے بعد گھریلو ذمہ داری کی وجہ سے وہ اپنی پڑھائی پوری نہ کرسکے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کو ہمیشہ کوشش کرنے کا پیغام دیا۔

بشکریہ: اسکوپ شوپ

Read Comments