Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2017 03:04pm

پاکستانی اداکار عماد دو بولی وڈ فلموں کا حصہ کیوں نہ بن سکے؟

پاکستانی اداکار  عماد  عرفانی  کے مطابق انہیں بولی وڈ کی دو فلمیں 'رابطہ' اور 'ویرا ڈی ویڈنگ' آفر کی گئی تھی لیکن صورتحال میں تبدیلی آنے کی وجہ سے وہ فلم کیلئے سائن نہیں کر سکے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ 'حالانکہ مجھے ماڈوک فلم  اور انیل کپور فلم کی پروڈیوس کردہ فلم رابطہ اورویرا دی ویڈنگ کیلئے کاسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد حالت میں  تبدیلی کے باعث  میں فلم کیلئے سائن نہیں کر پایا۔

اس کے علاوہ فلم میں کرینا کپور اور سونم کپور  بھی شامل تھے۔

گزشتہ سال چند بھارتی فلموں  کے پروڈکشن ہاوسز نے  تمام بھارت میں تمام پاکستانی اسٹارز پر پابندی عائد کردی تھی۔ جس کے نتیجے میں  دونوں ملکوں  کےدرمیان  تنازعات پیدا ہوگئے تھے۔

عماد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ'میں نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مقدار کی جگہ معیار کو ترجیح دی ہے، البتہ جب وقت تھیک ہوگا اور مجھے احساس ہوگا کہ آئندہ آنے والے پروجیکٹ میرے لئے بہتر ثابت ہوسکتے ہیں تو میں ضرور اس پروجیکٹ کیلئے سائن کروں گا'

بشکریہ: مس کائرہ

Read Comments